شرع سے ایسی وفا کو حسینؑ کہتے ہیں

0

صراط رشد و ہدا کو حسینؑ کہتے ہیں
غرض کہ راہ الہٰ کو حسینؑ کہتے ہیں
مریض کو شفا ملتی ہے ذکر سے جنؑ کے
وہ مستفیض دوا کو حسینؑ کہتے ہیں
طلب حسین ؑکے صدقے میں کر ئے، رب دے گا
جواب پائی دعا کو حسینؑ کہتے ہیں
یزیدی جنؑ سے تشدّد مٹا زمانے سے
اسی امن کی فضا کو حسینؑ کہتے ہیں
ہر ایک لمحہ طریقت سے جنؑ کا ہے روشن
شرع سے ایسی وفا کو حسینؑ کہتے ہیں
خدا کی راہ میں گھر بار سب لٹا ڈالا
فراخ جود و سخا کو حسینؑ کہتے ہیں
فنانیت کی عطا ہے بقائیت کا تاج
عظیم اتنی ہدا کو حسینؑ کہتے ہیں
محض گلاب نہیں ہیں وہؑ چمنِ آقاؐ کے
حیات دین خدا کو حسینؑ کہتے ہیں
مٹا یا جسؑ نے یزیدی اندھیروں کو محورؔ
اسی تو پاک ضیا کو حسینؑ کہتے ہیں
منصور محور، کھیری

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS