نئی دہلی: چھتیس گڑھ کے بیجاپور ضلع کے مودک پال علاقے میں آج صبح پولیس اور نکسلیوں کے درمیان ہوئی مڈبھیڑ میں کراس فائرنگ کے دوران دو گاؤں والوں کو گولی لگ گئی جس میں ایک کی موت ہوگئی اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا جس کا علاج جاری ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق مودک پال تھانہ علاقے کے اوتکل پاڑا کے جنگلات میں صبح پولیس اور نکسلیوں کے درمیان زبردست مڈبھیڑ ہوئی۔ جوانوں پر اچانک حملہ کرنے والے نکسلیوں نے زبردست فائرنگ کی۔ اسی دوران گاؤں کے کچھ لوگ وہاں سے گزر رہےتھے۔ دونوں جانب سے ہورہی فائرنگ میں گاؤں کے دولوگوں کو گولی لگ گئی۔ مڈبھیڑ ختم ہونے کے بعد جوانوں نے زخمی لوگوں کو فوراً ضلع اسپتال میں داخل کرایا، جہاں علاج کے دوران ایک شخص نے دم توڑ دیا، جس کا نام دبا کنا بتایا جارہاہے۔
وہیں دوسرے شخص کا علاج جاری ہے۔ پسگڑی کے پانچ لوگ صبح صبح ٹہلنے نکلے تھے۔اسی دوران جوانون اورنکسلیوں کی کراس فائرنگ مڈبھیڑ کی زد میں آگئے۔
کراس فائرنگ کی زد میں آئےایک شخص کی موت،ایک دیگر زخمی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS