یوپی کے دو مختلف سڑک حادثات میں 10 افراد کی موت

0

لکھنؤ: اترپردیش میں گھنے کہرے کی وجہ سے سڑک حادثہ پیش آیا ہے۔ دو مختلف علاقوں میں ہونے والے  سڑک حادثات میں 10افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق امیٹھی کوتوالی علاقے کے لالہ کا پروا بھریتھا کے رہنے والے5 افراد پیر کودیر رات بولیرو سے گوری گنج علاقے کے سنبھاوا گاؤں ایک عیادت میں آئے ہوئے تھے۔ دیر شام  ضلع اسپتال میں داخل ایک مریض کی عیادت کے بعد تمام لوگ بولیرو سے واپس گھر جا رہے تھے۔ اس دوران گھنے کہرے  کی وجہ سے گوري گنج- امیٹھی شاہراہ پر امیٹھی کوتوالی علاقے کے بارہ ماسی قصبہ کے قریب سامنے سے آ رہے ٹرک نے بولیرو کو ٹکر مار دی۔ اس حادثے میں بولیروپر سوار سریندر کشیپ (45)، شري چند (42)، كلپناتھ (43)، دھیرج  (38) اور منوج (27) کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور ایک زخمی ہو گیا۔ زخمیوں کواستپال میں داخل کرایا گیا ہے۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS