مودی سرکار نے عام آدمی کے ٹیکس سے اپنے امیر دوستوں کو فائدہ پہنچایا: سنجے سنگھ

0

نئی دہلی (ایس این بی ) : عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا کے رکن سنجے سنگھ نے جمعہ کوکہا کہ عام آدمی کے ٹیکس سے بی جے پی کی مودی حکومت نے اپنے امیر دوستوں کو 19 لاکھ کروڑ کا فائدہ پہنچایا ہے اور انہیں سہولتیں فراہم کی ہیں۔ عام عوام کو فری ریوڑی کہہ کر ذلیل کیا جا رہا ہے۔ مودی سرکارمیں 12.40 لاکھ کروڑوں کے قرضے معاف کر دیے گئے۔ کارپوریٹ ٹیکس میں کمی کی وجہ سے 5 لاکھ کروڑ روپے کا بینک فراڈ ہوا اور 1.84 لاکھ کروڑ کا نقصان ہوا۔ درحقیقت اسے امیروں میں مفت ریوڑی بانٹنا کہتے ہیں۔ جب سے وزیر اعلی اروند کجریوال نے مودی سرکار کا سچ عوام کے سامنے رکھا ہے، تب سے بی جے پی کے بڑے لیڈر اور وزراحیران ہو گئے ہیں۔پارٹی دفتر میں منعقد پریس کانفرنس میں سنجے سنگھ نے کہا کہ آر ٹی آئی سے پتہ چلا ہے کہ مودی حکومت نے اپنے دوستوں کے لاکھوں کروڑوں روپے معاف کر دیے ہیں۔ جبکہ بی جے پی لیڈروں نے جھوٹ بولا کہ 8 لاکھ کروڑ واپس آئے۔ مرکزی وزیر مملکت برائے خزانہ بھاگوت کراڈ نے ایوان میں کہا کہ 5 سالوں میں صرف 86,986 کروڑ روپے کی وصولی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عام آدمی پارٹی کا بی جے پی سے صرف ایک سوال ہے کہ آپ نے اپنے دوستوں کے 11 لاکھ کروڑ معاف کر دیے اور عام آدمی کے دودھ، دہی، چھاچھ، ادویات پر ٹیکس لگا کر مہنگائی کیوں ماری؟مودی حکومت نے سرمایہ داروں کے کارپوریٹ ٹیکس کو 30 فیصد سے بڑھا کر 22 فیصد کر دیا۔ اگر ایسا نہیں ہوتا تو عوام کے کھانے پر جی ایس ٹی نہیں لگانا پڑتا۔ سنجے سنگھ نے کہا کہ پی ایم مودی عوام کے پیسے سے ہزاروں کروڑ کے ہوائی جہازوں میں سفر کرتے ہیں اور ایم ایل اے اور ایم پی کو بنگلے، بجلی اور پانی مفت ملتا ہے۔ اس کے باوجود جب کہ وزیر اعلیٰ اروند کجریوال عوام کی سہولت کے لئے مفت میں بجلی پانی تعلیم دیتے ہیں تو مفت ریوڑی کہہ کر عوام کی تذلیل کیوں کرتے ہیں۔ ملک کی معیشت تباہ ہو چکی ہے۔ فوج کے بجٹ میں 63 ہزار کروڑ روپے کی کمی کی گئی۔ 22 کروڑ نوجوانوں نے نوکریاں مانگیں لیکن صرف 7 لاکھ کو ہی نوکریاں دی گئی ہیں ۔اس موقع پرسنجے سنگھ نے ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن سے اپیل ہے کہ آپ کونسلر نہیں ہیں۔ ایوان کا خصوصی اجلاس بلائیں اور مہنگائی اور امیروں کے قرضے معاف کرنے پر بات کریں۔ مودی سرکار کی دوہری پالیسی عام آدمی پارٹی کو چلنے نہیں دے گی کہ آپ چند سرمایہ داروں کو دینے والے بنتے رہتے ہیں اور دس روپے دے کر بھی ریوڑی کہہ کر عوام کی توہین کرتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS