راجدھانی میں بارش کے ساتھ گلابی سردی کی دستک

0

3دنوں کے اندر درجہ¿ حرارت میں 7ڈگری گراوٹ، آج اور کل بھی بارش کا امکان
نئی دہلی (یو این آئی) : قومی راجدھانی خطہ (این سی آر) میں جمعہ کے روز سے ہونے والی وقفہ وقفہ کی بارش کے سبب ہفتہ کی صبح لوگوں کو گلابی سردی کا سامنا کرنا پڑا۔ محکمہ¿ موسمیات کے مطابق راجدھانی میں گزشتہ 3 دنوں میں درجہ¿ حرارت میں تقریباً 7 ڈگری سیلسیس کی کمی درج کی گئی ہے ۔ محکمہ موسمیات نے پہلے ہی ہفتہ اور اتوار کے روز ہلکی بارش کی پیش گوئی کی تھی۔ جمعہ کی دوپہر سے ہی دہلی-این سی آر میں سیاہ بادل دکھائی دینے لگے تھے ۔ کئی علاقوں میں گزشتہ رات سے ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔ محکمہ کے مطابق مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ موسم کی صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے دارالحکومت میں 4 سے 5 روز تک بارش ہوسکتی ہے ۔ محکمہ نے8سے 12اکتوبر کے درمیان بوندا باندی اور ہلکی بارش کی پیش گوئی کی ہے ۔
واضح ر ہے کہ مانسون نے 29ستمبر کو راجدھانی سے واپسی شروع کی ہے اور مانسون کے بعد یہ پہلی بارش ہوگی۔ یہ بارش خلیج بنگال کے او پر تیار ہونے والے مانسون سسٹم کے اثر ات کی وجہ سے ہوگی۔ اس کے اثر سے دہلی سمیت شمالی ہندوستان کے مختلف مقامات پر بارش ہوگی۔ مسلسل بادل چھائے رہنے اور بارش کی وجہ سے زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم درجہ¿ حرارت میں بھی کمی آئی ہے ۔ درجہ¿ حرارت میں کمی کا یہ سلسلہ چند روز تک جاری رہے گا۔ محکمہ¿ موسمیات کے مطابق برسات کے بعد زیادہ سے زیادہ درجہ¿ حرارت 27سے 28ڈگری کے آس پاس رہے گا اور اس میں تقریباً 6 ڈگری کی کمی واقع ہوگی۔ کم سے کم درجہ¿ حرارت بھی 20ڈگری سیلسیس کے آس پاس رہے گا۔
جمعہ کے روز راجدھانی میں زیادہ سے زیادہ درجہ¿ حرارت 27.1ڈگری درج کیا گیا تھا جو معمول سے 7 ڈگری کم تھا۔ کم از کم درجہ¿ حرارت 21.8ڈگری سیلسیس رہا جو کہ معمول کے مطابق ہے ۔ ہوا میں نمی کی شرح 81سے 96فیصد کے درمیان درج کی گئی۔ راجدھانی کے کچھ علاقوں میں گزشتہ 24گھنٹے میں بارش ہوئی اور صبح 8:30بجے صفدرجنگ میں 25.3ملی میٹر، پالم میں 0.4ملی میٹر، لودی روڈ میں 19.4ملی میٹر، آیا نگر میں 10.4ملی میٹر، منگیش پور میں 1.0ملی میٹر، نجف گڑھ میں 5.0ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ آج راجدھانی میں عام طور پر مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش متوقع ہے۔ راجدھانی مےں زیادہ سے زیادہ درجہ¿ حرارت 25 ڈگری سیلسیس تک اور کم سے کم درجہ¿ حرارت 21ڈگری کے آس پاس رہ سکتا ہے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS