طالبان کی ایک نئی کہانی،صحافی کی پٹائی

0
Image: Scroll.in

کابل:(یو این آئی) افغانستان میں غربت اور بے روزگاری پر رپورٹنگ کرنے والے طلوع نیوز کے ایک صحافی کے ساتھ جمعرات کے روز یہاں طالبان نے مار پیٹ کی۔صحافی زیار خان یاد نے کہا کہ “رپورٹنگ کے دوران طالبان نے نیو سٹی، کابل میں ان کے ساتھ مار پیٹ کی۔ کیمرے، تکنیکی آلات اور میرا ذاتی موبائل فون بھی لوٹ لیا۔ انہوں نے اچانک مجھ پر حملہ کیا ۔مجھے ابھی تک یہ نہيں معلوم کہ اس نے ایسا سلوک کیوں کیا۔
متاثرہ صحافی نے بتایا کہ راجدھانی کابل کے حاجی یعقوب اسکوائر میں رپورٹنگ کے دوران طالبان کے اہلکار اچانک بکتربند گاڑی سے باہر آئے اور ان کو تشدد کا نشانہ بنایا۔انہوں نے ٹویٹ کرکے کہا کہ یہ معاملہ طالبان کے لیڈروں کے ساتھ اٹھایا گیا ہے۔ تاہم، مجرموں کو ابھی تک گرفتار نہیں کیا گیا ہے، جو کہ اظہار رائے کی آزادی کے لیے سنگین خطرہ ہے۔دریں اثناء متعدد صحافیوں نے طالبان کے اس عمل کی مذمت کی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS