ہندوستانی ثقافت،تہذیب کی تاریخ میں جڑا ایک سنہرا باب

0

نئی دہلی:بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جےپی)کے سابق صدراورمرکزی وزیرداخلہ امت شاہ نے اجودھیا میں وزیراعظم نریندرمودی کے ذریعہ شری رام جنم بھومی مندرکے بھومی پوجن کو ملک کےلئے تاریخی اور قابل فخر لمحہ بتایااور کہا کہ اس سے ہندوستانی ثقافت اورتہذیب کی تاریخ کا ایک سنہرا باب لکھا گیا ہے اور آج ایک نئے عہد کی شروعات ہوئی ہے۔
دہلی کے نزدیک ہریانہ کے گروگرام میں ایک نجی اسپتال میں کورونا انفیکشن کا علاج کرا رہے شاہ نے اپنے پیغام میں کہا،’’آج کا دن ہندوستان کےلئے ایک تاریخی اور قابل فخر دن ہے۔‘‘پربھو شری رام جنم بھومی پروزیراعظم مودی کے ذریعہ شانداررام مندرکا بھومی پوجن اورسنگ بنیاد کیا گیا،جس نے عظیم ہندوستانی ثقافت ورتہذیب کی تاریخ کا ایک سنہرا باب لکھا ہے اورایک نئے عہد کی شروعات کی ہے۔‘‘
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر جگت پرکاش نڈا نے بدھ کے روز ایودھیا میں وزیراعظم نریندر مودی کے شری رام جنم بھومی مندرکی بھومی پوجا کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 500 سال کی جدوجہد کے بعد ملک کے باشندوں نے شری رام کی عظمت و وقار کی پیروی کرتے ہوئے احساس کیا جو ملک اور بیرون ملک میں ایک انوکھی مثال ہے۔
نڈا نے یہاں ایک بیان میں کہا ’’وزیر اعظم کے ذریعہ ایودھیا میں شری رام جنم بھومی مندر کے بھومی پوجن کے مبارک موقع پرمیں سبھی قابل احترام سنتوں کے قدموں کو نمن ہوں اور پورے ملکوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ یہ تاریخی لمحہ سب کے لئے باعث فخر ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS