نیویارک: نیویارک میں حلال کھانے کا اسٹال لگانے والے کو ہراساں کرنے پر سابق امریکی صدر باراک اوباما کے مشیر اور امریکی محکمہ خارجہ کے سابق عہدیدار اسٹیورٹ سیلڈووٹز کو گرفتار کر لیا گیا۔
امریکی عہدیدار پر ہراسگی، نفرت انگیز جرم اور پیچھا کرنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں، 64 سالہ اسٹیورٹ سیلڈووٹز سابق امریکی صدر اوباما کے مشیر رہ چکے ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی عہدیدار نے نیویارک سٹی میں حلال کھانے کا اسٹال لگانے والے شخص کو کئی بار ہراساں کیا، اسلام مخالف جملے بولے، دہشت گرد کہا اور کہا کہ غزہ میں ہزاروں فلسطینی بچوں کی اموات کافی نہیں ہیں۔
“If we killed 4,000 Palestinian kids, you know what? It wasn’t enough.”
Former US State Department official and Obama administration adviser, Stuart Seldowitz, has been recorded repeatedly insulting a halal food cart vendor in New York City with anti-Muslim and racist comments,… pic.twitter.com/A5a0dgtTbo
— TRT World (@trtworld) November 22, 2023
اسٹیورٹ سیلڈووٹز کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں اسٹیورٹ کھل کر مسلمانوں سے اپنی نفرت کا اظہار کر رہے تھے۔
وائرل ویڈیو میں اسٹیورٹ سیلڈووٹز کو نیو یارک میں ایک حلال فوڈ شاپ (غالباً فلسطینی یا عرب ملک سے تعلق رکھنے والے کسی شخص کی دکان) کے باہر کھڑے نفرت انگیز کلمات ادا کرتے دیکھا گیا۔
مزید پڑھیں: حماس اور اسرائیل کے درمیان غزہ میں جنگ بندی کا آغاز
یہ بھی پڑھیں: امامِ کعبہ نے اسلام آباد کی فیصل مسجد میں نمازِ جمعہ کا خطبہ و امامت کرائی
وائرل ویڈیو میں اسٹیورٹ سیلڈووٹز کو نیو یارک میں ایک حلال فوڈ شاپ (غالباً فلسطینی یا عرب ملک سے تعلق رکھنے والے کسی شخص کی دکان) کے باہر کھڑے نفرت انگیز کلمات ادا کرتے دیکھا گیا۔