امامِ کعبہ نے اسلام آباد کی فیصل مسجد میں نمازِ جمعہ کا خطبہ و امامت کرائی

0
امامِ کعبہ نے اسلام آباد کی فیصل مسجد میں نمازِ جمعہ کا خطبہ و امامت کرائی
امامِ کعبہ نے اسلام آباد کی فیصل مسجد میں نمازِ جمعہ کا خطبہ و امامت کرائی

اسلام آباد (یو این آئی): امام کعبہ ڈاکٹر صالح بن حمید نے فیصل مسجد میں نمازِ جمعہ کا خطبہ دیا اور امامت کرائی، وہ رواں ہفتے چھ روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ تھے۔
تفصیلات کے مطابق امامِ کعبہ صالح بن عبداللّٰہ بن حمید نے اسلام آباد کی فیصل مسجد میں نمازِ جمعہ کا خطبہ دیا اور امامت کرائی، جس میں فرزندانِ اسلام کی بڑی تعداد نے نمازِ جمعہ ادا کی۔
خطبے میں امام کعبہ کا کہنا تھا کہ آپس میں اخوت، محبت اور مساوات کو فروغ دیں، مسلمانوں کی مثال جسم کی مانند ہے جو ایک دوسرے کو مضبوط کرتے ہیں۔

معلوم ہوکہ، امامِ کعبہ صالح بن عبداللّٰہ بن حمید رواں ہفتے چھ روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ تھے، گذشتہ روز بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے زیر اہتمام کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انسانی جان کا قتل حرام ہے، غزہ میں انسانی حقوق کے نام پر مسلمانوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے۔

امام کعبہ کا کہنا تھا کہ غزہ میں نہتے لوگوں کا قتل عام انسانی تاریخ کا سیاہ ترین دور ہے، عالمی طاقتیں انسانی جانوں کی حرمت کا پاس رکھیں اورغزہ میں جرائم کورکوائیں۔

مزید پڑھیں: حماس اور اسرائیل کے درمیان غزہ میں جنگ بندی کا آغاز

صالح بن عبداللہ بن حمید نے کہا تھا کہ فلسطین کے مسلمانوں کی سختی کے خاتمے کی دعا کرتا ہوں، رب کریم ظالموں کو سخت ترین سزا دے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS