غزہ: غزہ کے اسپتال میں علاج کرنے والی خاتون ڈاکٹر اسرائیلی بمباری میں زخمی اپنی ہی بیٹی کو اسپتال کے اسٹریچر پر دیکھ پر بے ہوش ہوگئی۔
غزہ پر جاری اسرائیلی جارحیت کے پیش نظر سوشل میڈیا پر آئے روز دل خراش ویڈیوز سامنے آرہی ہیں ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔
Gaza doctor in shock as her daughter is rushed in on a stretcher
Watch the moment a Gaza doctor is shocked to see her injured daughter rushed in on a stretcher. Dr Ghada Abu Eida was on duty at the Indonesian Hospital’s emergency department when paramedics rushed in. The… pic.twitter.com/joI6tu05dx
— Middle East Monitor (@MiddleEastMnt) November 1, 2023
یہ ویڈیو غزہ کی خاتون ڈاکٹر غدہ ابو ایدہ کی ہے جو جنگی حالات میں بھی اپنے فرائض کی انجام دہی کیلئے اسپتال میں موجود ہیں لیکن غدہ کو یہ معلوم نہیں تھا کہ ان کی اپنی بیٹی بھی اسرائیل کی بربریت کا شکار ہوگئی ہے۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسٹریچر پر ایک زخمی بچی کو ایمرجنسی میں لایا جارہا ہے اس دوران اسپتال میں موجود خاتون ڈاکٹر بچی کو دیکھ کر زار و قطار رونے لگتی ہیں اور پھر بے ہوش ہوجاتی ہیں۔
مزید پڑھیں: یہ انسانیت کا نہیں معاشیات کا دور ہے: زین شمسی
وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسٹریچر پر ایک زخمی بچی کو ایمرجنسی میں لایا جارہا ہے اس دوران اسپتال میں موجود خاتون ڈاکٹر بچی کو دیکھ کر زار و قطار رونے لگتی ہیں اور پھر بے ہوش ہوجاتی ہیں۔