معذور شخص نے بیٹے کے سامنے خود سوزی کی

0

نئی دہلی (ایس این بی)مدنگیر علاقہ میں بیماری سے پریشان ایک معذور شخص نے خود کو آگ لگا کر خودکشی کر لی۔ متوفی نے جس وقت اپنے آپ کو آگ کے حوالے کیا اس وقت اس کا بیٹا وہاں موجود تھا۔ جب کہ بیوی سامان لینے باہر گئی ہوئی تھی۔ معاملہ کی اطلاع ملنے پر پولیس نے بری طرح جھلسے شخص کو اسپتال میں داخل کرایا، جہاں اس کی موت ہو گئی۔ سنگم وہار تھانہ پولیس نے اس معاملہ میں متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ فی الحال پولیس اہل خانہ سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ پولیس افسر نے بتایا کہ متوفی مدن مدنگیر علاقہ میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ رہتا تھا۔ کنبہ میں بیوی پونم اور 12 سالہ بیٹا شامل ہے۔ پونم بھی معذور ہے۔ مدن طویل عرصہ سے ٹی بی کے عارضہ میں مبتلا تھا اور فی الحال مجیدیہ اسپتال میں اس کا علاج چل رہا تھا۔
پولیس نے لاش کا پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد اسے ورثا کے حوالے کر دی۔ پولیس فی الحال معاملہ کی تفتیش کر رہی ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ وہ علاج کرانے کے بعد گزشتہ روز ہی گھر واپس آیا تھا لیکن مسلسل علاج جاری رہنے کی وجہ سے وہ پریشان تھا۔ پیر کو وہ اپنے گھر پر تھا اور بیوی پونم سامان لینے کے لیے گھر سے باہر گئی تھی۔ اسی دوران مدن نے اپنے اوپر کوئی رقیق مادہ ڈال کر خود کو آگ لگا لی۔گھر میں موجود بیٹے نے اپنے پڑوسیوں کو مدد کے لیے بلایا۔ پڑوسیوں نے پونم اور پولیس کو معاملے کی اطلاع دی۔ سنگم وہار تھانہ پولیس موقع پر پہنچی اور مدن کو اسپتال لے گئی لیکن علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS