سپریم کورٹ ازدواجی عصمت دری سے متعلق درخواستوں پر 9 مئی کو سماعت کرے گی

0

نئی دہلی، (یو این آئی) سپریم کورٹ 9 مئی 2023 کو ازدواجی عصمت دری کو جرم قرار دینے کی مانگ اور اس سے متعلق دیگر عرضیوں پر سماعت کرے گی۔
چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ کی سربراہی والی بنچ نے سینئر وکیل اندرا جے سنگھ کی درخواست پر 9 مئی کو اس کی سماعت کے لیے رضامندی ظاہر کرتے ہوئے معاملے کی فہرست بنانے کی ہدایت دی۔
16 جنوری کو سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ 15 فروری تک اس معاملے میں اپنا موقف پیش کرے۔ اس پر سالیسٹر جنرل مہتا نے سپریم کورٹ کے سامنے کہا کہ مرکزی حکومت کا جواب تیار ہے۔
دہلی ہائی کورٹ نے گزشتہ سال 11 مئی کو الگ الگ فیصلہ دیا تھا، جس کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی گئی تھی۔ اس کے علاوہ اور بھی کئی عرضیاں دائر کی گئیں تھیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS