نئی دہلی(پریس ریلیز) : ورلڈ یونانی فاؤنڈیشن کی جانب سے جامعہ ملّیہ اسلامیہ میں منعقدہ تین روزہ “عالمی یونانی کانگریس” کے اجلاس میں ڈاکٹر بینظیر قریشی (میڈیکل ڈائریکٹر، کلوپترہ اسپا اینڈ ویلنس، ٹی سی اے ایم پریکٹشنر اسپیشلسٹ یونانی میڈیسن، دبئی، یو۔ اے۔ ای) پریسیڈنٹ یو اے ای چپٹر کے طور پر منتخب کی گئیں، ساتھ ہی ڈاکٹر یونس منشی (ٹیکنیکل ایڈوائزر، WUF) اور پروفیسر مسز ایم یو زیڈ اِن فرزانہ (لائف ممبر۔ WUF، سری لنکا) معاونین کی حیثیّت سے اس بین الاقوامی چیپٹر سے منسلک کی گئیں۔ باہمی تبادلہ خیال کے بعد ڈاکٹر محسن دہلوی (پریسیڈنٹ WUF) نے اعلان کیا کہ تنظیم امارت یونانی ڈاکٹرس ایسوسی ایشن (EUDA) ایسوسیٹ ممبر کی حیثیت سے ورلڈ یونانی فاؤنڈیشن (WUF) کے ساتھ کام کریگی۔
اس بین الاقوامی کانفرنس میں تین سو ڈیلیگٹس نے حصّہ لیا جن میں دس بیرون ممالک کے وفد شامل تھے۔ ایک سو سے زائد پیپر پریزینٹسنز ہوئے اور دس انوائٹیڈ لکچرس ہوئے۔
طبّی میدان میں نمایاں کام کرنے والی شخصیّات کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔
ڈاکٹر محمّد یوسف (سابق ڈپٹی ڈائریکٹر اینڈ ہیڈ ریجنل انسٹی ٹیوٹ آف یونانی میڈیسن RRIUM) کو “محمّد الیاس دہلوی نشان طِب ایوارڈ” سے سرفراز کیا گیا۔ موصوف گرامی کا کشمیر کے ہنگامہ خیز صورتحال اور اتھل پتھل کے دور میں RRIUM کے ذریعہ عوام کو مسلسل صحتی خدمات کی فراہمی میں قابل ستائش اہم کردار رہا۔ وادی کشمیر کی غیر یقینی اور سنگین حالات میں عوام کو طبّی خدمات مع دواؤں کی فراہمی کی آپ کی عظیم خدمات کے اعتراف میں ورلڈ یونانی فاؤنڈیشن کی جانب سے مذکورہ ایوارڈ سے نوازا گیا۔
اہم سیشن میں عالمی سطح پر طِب یونانی کے فروغ اور ترویج و اشاعت کے لئے مختلف موضوعات پر ملک اور بیرون ملک کے عالمی شہرت یافتہ مہمان مقرّرین نے خطاب فرمایا۔ جن کے اسمائے گرامی حسب ذیل ہیں :
پروفیسر ڈاکٹر محمّد کامل (ڈائریکٹر جنرل، لوٹس ہالسٹک ہیلتھ انسٹی ٹیوٹ، ابو ظبہی، یو۔ اے۔ ای)، ڈاکٹر بینظیر قریشی (میڈیکل ڈائریکٹر، کلوپترہ اِسپا اینڈ ویلنس، ٹی سی اے ایم پریکٹشنر اسپیشلسٹ یوبانی میڈیسن، دبئی، یو۔ اے۔ای)، ڈاکٹر ارحام حسین، ماہر امراض چشم، بھوپال، ہند)، پروفیسر ایم۔ یو۔ زیڈ۔ اِن فرزانہ (ماہر امراض نسواں، انسٹی ٹیوٹ آف انڈیجینیس، یونیورسٹی آف کولمبو، سری لنکا)، ڈاکٹر کلوڈیا پریکل (سابق ریسرچ اسسٹنٹ، شعبہ اورینٹل اینڈ اسلامِک اسٹڈیز، رہور یونیورسٹی، جرمنی)، ڈاکٹر غزالہ ملّا (صدر شعبہ سائیکولاجی، زیڈ وی ایم یونانی میڈیکل کالج اینڈ ہاسپیٹل، پونے، ہند)، پروفیسر ساجد احمد گنگو (ڈین فیکلٹی آف فارسٹری، شیر کشمیر یونیورسٹی آف ایگریکلچر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، کشمیر)، ڈاکٹر پیرزادہ اشتیاق احمد (فیکالٹی آف فارسٹری، شیر کشمیر یونیورسٹی آف ایگریکلچر سائنس اینڈ ٹیکنالاجی، کشمیر)، پروفیسر عرشیہ سلطانہ (ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اینڈ پروفیسر NABH، کارڈینِٹڑ شعبہ زچّہ و اطفال NIUM، بنگلور، کرناٹک)، حکیم ایم۔ سلیم خاں (پرنسپل کالج آف میڈیسن اینڈ ہیلنگ آرٹس، لائسنسٹر، یونائٹیڈ کنگڈم)۔
ڈاکٹر بینظیر قریشی نے ویلنس سروس اور طِبّی ٹورزم پر نہایت عالمانہ خطاب فرمایا۔ علمی، فنّی اور تخلیقی موضوعات پر گروپ ڈسکشن میں حصّہ لینے والوں میں پروفیسر بی۔ ڈی۔ خاں (پرنسپل اجمل خاں طبیّہ کالج، علی گڑھ)، پروفیسر سہیل فاطمہ (ڈین اسکول آف یونانی اینڈ میڈیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ، جامعہ ہمدرد دہلی)، پروفیسر محمّد زبیر (پرنسپل، آیورویدک اینڈ یونانی طبیّہ کالج، دہلی)، پروفیسر ڈاکٹر ارشاد احمد خاں (پرنسپل، حکیم رئیس یونانی میڈیکل کالج، سنبھل، یو۔پی) اور جناب محمّد عارف (دائریکٹر ریکس ریمیڈیز لمٹیڈ) شریک تھے۔
اس عظیم بین الاقوامی اجلاس کے بخوبی انعقاد پر ملک کی یونانی دواساز کمپنیوں کی تنظیم یونانی ڈرگس مینوفیکچررس ایسوسی ایشن (UDMA) کے سرکردہ اراکین نے ورلڈ یونانی فاؤنڈیشن کو مبارکباد پیش کی ہیں جن میں محمد عارف، مقبول حسن، حکیم اعجاز احمد اعجازی، محمّد جلیس، سیّد منیر عظمت، حکیم ارباب الدّین، پرویز احمد خاں، ڈاکٹر مطیع اللّٰہ مجید، حکیم یثمانیل عثمانی، محمد نوشاد، حکیم عزیر بقائی کے نام قابل ذکر ہیں۔