نئی دہلی، (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے منگل کو وزیر اعظم نریندر مودی پر سیدھا حملہ کرتے ہوئے الزام لگایا کہ مودی حکومت کی ملکی، خارجہ اور اسٹریٹجک پالیسیاں اور ترقیاتی پروگرام صنعت کار گوتم اڈانی کو فائدہ پہنچانے کے لیے بنائے جارہے ہیں جس کی عالمی سطح پر تحقیق کی جانی چاہیے اور مسٹر مودی کو سیاست اور کاروبار کے درمیان اس انوکھے رشتے کے لیے ‘گولڈ میڈل’ دیا جانا چاہیے۔
31 جنوری کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے صدر دروپدی مرمو کے خطاب پر شکریہ کی تحریک پر لوک سبھا میں بولتے ہوئے مسٹر راہل نے مسٹر مودی پر سیدھا طنز کیا۔ انہوں نے پوچھا کہ یہ جادو کیسے ہوا کہ 2014 میں امیر ترین لوگوں کی فہرست میں 609 ویں نمبر پر رہنے والے مسٹر اڈانی 2022 میں دوسرے نمبر پر پہنچ گئے۔ کس طرح ان کی مجموعی مالیت 2014 میں 8 ارب ڈالر سے بڑھ کر 2022 میں 140 ارب ڈالر سے زیادہ ہوگئی۔
مسٹر گاندھی نے کہا کہ پچھلے چار مہینوں میں انہوں نے کنیا کماری سے کشمیر تک تقریباً 3600 کلومیٹر پیدل یاترا کی۔ اس یاترا میں انہیں بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔ عوام کی آواز کو بہت گہرائی سے سننے کا موقع ملا۔ انہوں نے کہا کہ آج کل سیاست میں پیدل چلنے کا رجحان کم ہو گیا ہے۔ سیاست دانوں نے گاڑیوں، ہیلی کاپٹروں اور ہوائی جہازوں میں چلنا شروع کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شروع میں یاترا کے دوران لوگ آتے تھے اور اپنے خیالات کا اظہار کرتے تھے۔ بے روزگاری اور مہنگائی کی بات کرتے تھے۔ تقریباً 500-600 کلومیٹر کے بعد عوام کی آواز گہرائی سے سنائی دینے لگی اور یاترا خود ہی بات کرنے لگی۔ اتنے لوگوں سے بات کرتے ہوئے میری (مسٹر گاندھی کی) آواز بند ہو گئی۔ کسان، نوجوان، طالب علم، قبائلی وغیرہ آئے۔ بے روزگاری کی بات کی تو پردھان منتری انشورنس اسکیم کی قسطیں ادا کرتے ہیں لیکن کلیم نہیں ملتا۔ قبائلیوں کی زمینیں چھین لی جاتی ہیں۔ پہلے جو ملتا تھا اب نہیں مل رہا۔ کسانوں نے کم از کم امدادی قیمت، کسان بل کا مسئلہ اٹھایا۔ اگنی ویر کی کہانی منظر عام پر آگئی۔
کانگریس کے لیڈر نے کہا کہ یاترا کے دوران نوجوانوں اور سابق فوجی افسران نے اگنی ویر کے بارے میں بتایا کہ یہ اسکیم فوج کی طرف سے نہیں آئی ہے۔ یہ وزارت داخلہ اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کی طرف سے آئی ہے۔ یہ قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال نے فوج پر تھوپی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق فوجی افسران کہتے ہیں کہ اس سے ملک کمزور ہو جائے گا۔ ہم ہزاروں لوگوں کو ہتھیاروں کی تربیت دے رہے ہیں۔ کچھ عرصے بعد وہ سوسائٹی میں واپس آجائیں گے۔ معاشرے میں بے روزگاری بہت زیادہ ہے۔ اس سے معاشرے میں تشدد کے پھیلنے کے امکانات بڑھ جائیں گے۔
प्रधानमंत्री के जादू ने 2014 में 609वें रैंक वाले अडानी को दुनिया का दूसरा सबसे अमीर व्यक्ति बना दिया।
राजनीति और व्यापार के ऐसे रिश्ते से ‘मित्र’ का बिजनेस कैसे बढ़ाएं, इसमें मोदी जी को ‘गोल्ड मेडल’🥇मिलना चाहिए।https://t.co/lHjFgL9qnF pic.twitter.com/q7nm0AMn9z
— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) February 7, 2023
انہوں نے کہا کہ صدر کے خطاب میں اگنی ویر اسکیم کے بارے میں صرف ایک جملہ کا ذکر کیا گیا ہے۔ بے روزگاری کا ایک لفظ تک نہیں ہے۔ مہنگائی کا کوئی لفظ نہیں ہے۔ یاترا کے دوران انہیں ہم وطنوں کی تکالیف کے بارے میں جو کچھ بھی سننے کو ملا، صدر کے خطاب میں ایک بات بھی نہیں تھی۔ انھوں نے بتایا کہ یاترا کے دوران انہوں نے کیرالہ، تمل ناڈو، مہاراشٹر، مدھیہ پردیش، پنجاب، جموں و کشمیر میں ایک نام یکساں سنا، وہ نام اڈانی تھا۔ انہوں نے کہا، لوگوں نے پوچھا کہ یہ اڈانی کسی بھی کاروبار میں آتا ہے اور کبھی ناکام نہیں ہوتا ہے۔ یہ کیسے ہو رہا ہے، ہم بھی سیکھنا چاہتے ہیں۔”
لوگوں کا حوالہ دیتے ہوئے مسٹر گاندھی نے کہا کہ گوتم اڈانی 2014 سے پہلے تین سے چار شعبوں میں کام کرتے تھے۔ اب وہ آٹھ سے دس شعبوں میں کام کر رہے ہیں۔ بندرگاہوں، ہوائی اڈوں، قابل تجدید توانائی، اسٹوریج وغیرہ کے شعبوں میں کام کررہے ہیں۔ اڈانی ہماچل پردیش اور جموں و کشمیر میں سیب کا کاروبار کریں گے۔ ہوائی اڈے، بندرگاہیں اڈانی چلائیں گی۔ آخر اڈانی جی کو یہ کامیابی کیسے ملی؟ ان کا ہندوستان کے وزیر اعظم سے کیسا رشتہ ہے؟
مسٹر گاندھی نے ایوان میں مسٹر اڈانی کے ساتھ پرائیویٹ طیارے میں وزیر اعظم مودی کی تصویر دکھائی، جس پر حکمراں پارٹی کے اعتراض کے بعد لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے مسٹر گاندھی سے پوسٹر یا تصویر نہ دکھانے کی درخواست کی۔
"अदाणी अमीरों की लिस्ट में 609 नंबर पर थे कुछ सालों में दूसरे नंबर पर कैसे पहुंचे ?"
कांग्रेस नेता राहुल गांधी का केंद्र सरकार पर हमला#Congress #RahulGandhi #AdaniGroups #adani #Loksabha pic.twitter.com/6f1tMjVpQR
— News24 (@news24tvchannel) February 7, 2023
"अदाणी कहीं भी घुस जाएं सफलता मिल जाती है..अदाणी का PM Modi से क्या रिश्ता है?"
सदन में राहुल गांधी ने केंद्र सरकार पर साधा निशाना#Congress #RahulGandhi #AdaniGroups #adani #Loksabha pic.twitter.com/zJX3cGjjHc
— News24 (@news24tvchannel) February 7, 2023
"अजीत डोभाल ने अग्निवीर योजना सेना पर थोपी है, इस योजना से देश कमजोर होगा"
लोकसभा में बोले कांग्रेस नेता राहुल गांधी#Congress #RahulGandhi #Agniveer pic.twitter.com/cgeE9t8tsI
— News24 (@news24tvchannel) February 7, 2023
مسٹر گاندھی نے کہا کہ مسٹر اڈانی کے مسٹر مودی کے ساتھ تعلقات برسوں پہلے اس وقت شروع ہوئے جب مسٹر مودی گجرات کے وزیر اعلیٰ تھے۔ مسٹر اڈانی نے مسٹر مودی کو ریزرجنٹ گجرات کا تصور دیا اور بتایا کہ کس طرح تاجروں کو شامل کرکے ترقی کی کہانی لکھی جا سکتی ہے۔ اس سے مسٹر اڈانی کے لیے زبردست ترقی ہوئی، لیکن اصل جادو 2014 میں شروع ہوا جب مسٹر مودی دہلی آ گئے۔ اس کے بعد سال 2014 میں دنیا کے امیر ترین لوگوں کی فہرست میں 609 ویں نمبر پر رہنے والے مسٹر اڈانی چند برسوں میں دوسرے نمبر پر آگئے۔
انہوں نے کہا کہ کچھ سال پہلے ایک اصول تھا کہ جو لوگ ہوائی اڈے کے کاروبار میں نہیں ہیں انہیں ہوائی اڈے کے کاروبار میں آنے کی اجازت نہیں تھی، لیکن اس اصول کو تبدیل کر کے چھ ہوائی اڈے اڈانی کو دے دیے گئے ہیں۔ ہندستان نے اسٹریٹجک لحاظ سے اہم ہوائی اڈے کھو دیے۔ ممبئی ایئرپورٹ جی وی کے کے نزدیک تھا۔ ایجنسیوں کا استعمال کرتے ہوئے جی وی کے سے ہوائی اڈہ چھین کر اڈانی کو دے دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ آج ملک کا 24 فیصد ہوائی ٹریفک اور 31 فیصد ہوائی کارگو اڈانی کے تحت چل رہا ہے۔
مرکزی وزیر قانون کرن رجیجو نے کہا کہ مسٹر گاندھی بہت سنگین الزامات لگا رہے ہیں، انہیں الزامات کو ثابت کرنے کے لیے دستاویزات فراہم کرنے ہوں گے۔ اس پر مسٹر گاندھی نے کہا کہ وہ دستاویزات دینے کو تیار ہیں۔ پارلیمانی امور کے وزیر مملکت ارجن رام میگھوال، سابق مرکزی وزیر روی شنکر پرساد، بی جے پی کے نشی کانت دوبے نے بھی اعتراض درج کرایا۔
حکومت کی پالیسیوں کے بارے میں مسٹر گاندھی نے کہا کہ ملک کی خارجہ پالیسی اور دفاعی پیداوار میں بھی مسٹر اڈانی کو فائدہ پہنچانے کا کام کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر اڈانی کو دفاعی صنعتوں کا کوئی تجربہ نہیں ہے۔ گزشتہ روز وزیر اعظم نے ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ کے حوالے سے غلط الزامات لگائے۔ 126 طیاروں کا ٹھیکہ انیل امبانی کو دیا گیا تھا لیکن انیل امبانی نے خود کو دیوالیہ قرار دے دیا۔ مسٹر اڈانی نے ایلبائٹ کمپنی کے ساتھ مل کر ڈرون تیار کرنا شروع کیا ہے اور یہ ڈرون فوج کو فروخت کیے جا رہے ہیں۔ وزیر اعظم اسرائیل کے دورے پر جاتے ہیں اور اس کے فوراً بعد مسٹر اڈانی کو یہ ٹھیکہ مل جاتا ہے، آج مسٹر اڈانی سنائپر رائفلیں، ڈرون اور بہت سے اہم دفاعی ساز و سامان بناتے ہیں۔ انہیں ہندوستان کا پہلا ایم آر او قائم کرنے کا کام بھی ملا ہے۔ اگر آپ آسٹریلیا جائیں تو وہاں کے بینکوں سے آپ کو ایک ارب ڈالر کا خطیر قرض فوراً مل جاتا ہے۔
مسٹر گاندھی نے کہا کہ بنگلہ دیش کے اپنے پہلے دورے پر مسٹر اڈانی کو 1500 میگاواٹ پاور پلانٹ لگانے کا 25 سال کا طویل مدتی ٹھیکہ مل جاتا ہے۔ سری لنکا کی پارلیمنٹ کی ایک کمیٹی کے سامنے اپنے بیان میں سرکاری پاور کمپنی کے سربراہ نے صدر راجا پکشے کے حوالے سے کہا کہ ہندوستان کے وزیر اعظم مسٹر مودی ہوا سے چلنے والے پاور پلانٹ کا ٹھیکہ اڈانی گروپ کو دینے کے لیے دباؤ ڈال رہے ہیں۔