راہل کی سیکورٹی میں کوتاہی کے سلسلے میں کانگریس نے وزیر داخلہ کو خط لکھا

0

نئی دہلی، (یو این آئی) کانگریس نے وزیر داخلہ امت شاہ کو خط لکھا ہے، جس میں پارٹی لیڈر راہل گاندھی کے بھارت جوڑو یاترا کے دوران ان کے دہلی پہنچنے پر سیکورٹی میں لاپروہی برتے جانے کی انکوائری کرانے کی درخواست کی گئی ہے۔
کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے مسٹر شاہ کو لکھے خط میں کہا ہے کہ مسٹر گاندھی کے پاس زیڈ پلس سیکورٹی ہے اور بھارت جوڑو یاترا جب دہلی پہنچی تو ان کی سیکورٹی میں غفلت برتی گئی جس سے بہت سے نامعلوم لوگ ان سے رابطہ کرنے میں کامیاب ہوگئے۔
مسٹر وینو گوپال نے کہا کہ جب سیکورٹی کے اصولوں کی خلاف ورزی کی جا رہی تھی، اس وقت دہلی پولیس خاموش تماشائی بنی رہی۔ ۔ ہریانہ میں بھی مسٹر گاندھی کی سیکورٹی میں کوتاہی ہوئی ہے اور پارٹی نے اس معاملے میں ایف آئی آر درج کرائی ہے۔
مسٹر وینوگوپال نے کہا کہ زیڈ پلس سیکورٹی والے شخص کی سیکورٹی میں کوتاہی ایک سنگین معاملہ ہے۔ بھارت جوڑو یاترا اب اگلے دور میں پنجاب اور جموں کشمیر جیسی حساس ریاستوں تک پہنچ رہی ہے، اس لیے سیکورٹی کی خامیوں کی جانچ ہونی چاہیے تاکہ آئندہ اس طرح کی کوتاہیاں نہ ہوں۔

 

 

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS