دوحہ(ایجنسیاں)
مراکش کی ٹیم کے اسٹار فٹبالر حکیم زیچ نے فیفا ورلڈکپ میں ملنے والے 3 لاکھ 25 ہزار ڈالرزعطیہ کردیا۔امریکی خبررساں ایجنسی سے تعلق رکھنے والے مراکش کے ایک صحافی نے انکشاف کیا ہے کہ مراکشی ٹیم کے اسٹرائیکر حکیم زیچ نے سال 2015 سے اب تک نیشنل ٹیم کیلئے کھیلتے ہوئے ایک پیسہ بھی نہیں لیا۔صحافی خالد بیدون سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر بتایا کہ زیچ اپنی تنخواہ ٹیم کے عملے اور اپنے آبائی علاقے مراکش میں غریب خاندانوں کو دے دیتے ہیں۔
واضح رہے کہ فیفا ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں رسائی سے نئی تاریخ رقم کرنے والی پوری مراکشی ٹیم تارکین وطن پر مشتمل ہے، اسکواڈ میں شامل تمام 26 کھلاڑیوں کی پیدائش ملک سے باہر ہوئی ہے، ان کا تعلق مختلف یورپی ممالک سے ہے۔
مراکش نے اپنا پہلا میچ کروشیا کے خلاف کھیلا جو بغیر کسی گول کے برابر رہا، دوسرے میچ میں مراکش نے سنسنی پھیلاتے ہوئے بیلجیم کو 0-2 سے شکست دیدی جبکہ اگلے میچ میں کینیڈا کو1-2 سے ہرایا۔سابق عالمی چمپئن اسپین کو 0-3 سے پنالٹی پر شکست دے کر اپ سیٹ کیا اور پھر کواٹر فائنل میں رونالڈ وکا ورلڈکپ جیتنے کا خواب چکنا چور کرتے ہوئے پرتگال کو 0-1 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کردیا۔اسی کی ساتھ مراکش سیمی فائنل میں پہنچنے والا پہلا افریقی اور عرب ملک بن گیا۔ اب بدھ کو اس کا سامنا دفاعی چمپئن سے ہوگا۔
حکیم زیچ نے ایک بار پھر ساری تنخواہ عطیہ کردی
مراکشی اسٹرائیکرنے2015سے اب تک ایک پیسہ نہیں لیا
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS