100 کروڑ روپے سے زیادہ کے ترقیاتی کاموں کو دی جائے گی رفتار

جامعہ نگر کے عوام کو سیور ، سڑک کے مسائل سے جلد ملے گی نجات vسیورپروجیکٹ اور سڑکوں کی تعمیر کولے کر ایم ایل اے نے کی میٹنگ

0

نئی دہلی (ایس این بی)
دہلی میونسپل کارپوریشن انتخابات کی وجہ سے راجدھانی دہلی میں لگے انتخابی ضابطہ اخلاق کے گزشتہ روز ختم ہو نے کے ساتھ ہی عام آدمی پارٹی کے ممبران اسمبلی حلقہ میں سرگرم ہوگئے ہیں ۔اس کی اہم وجہ پہلے برستا اور اور انتخابی ضابطہ عمل کی وجہ سے ترقیاتی کاموں پر بریک لگ جانا اور انتخابات میں بر سر اقتدار پارٹیوں اور اپوزیشن پارٹیوں کے امید واروں کی کھیل بگڑ جانا رہا ہے ۔اسی کے مد نظر اوکھلا کے ایم یل اے امانت اللہ خان نے علاقے میں سست پڑ گئے ترقیاتی کاموں کو رفتار دینے کا بیڑا اٹھایا ہے۔آج اسی کڑی میںانہوں نے حلقہ کے ذاکر نگر ،ابو الفضل اور سریتا وہار سمیت دیگر وارڈوں میں سیوراور سڑک کے تعمیری پروجیکٹوں کو لے کر متعلقہ محکمہ کے سینئر افسروں کے ساتھ اہم میٹنگ کی جس میں 100کروڑسے زیادہ کے کاموں کو متین وقت میں پورا کرنے کا حکم دیا تاکہ علاقے کے عوام کو فوری راحت مل سکے ۔قابل ذکر ہے کہ مقامی ایم ایل اے امانت اللہ خان کے ذریعہ اوکھلا اسمبلی حلقہ میں تقریباً 60کروڑ کے بجٹ سے مختلف علاقوں کی گلیوں میں سڑکوں کی تعمیرکا کام شروع کیا تھا ۔وہیں اتنے ہی بجٹ سے سیور سسٹم کو نئی شکل دینے کی شروعات کی تھی ۔حالانکہ برسات کے موسم میں حلقہ میں سیور اور سڑک کے مسائل سے لوگ جوجھتے رہے اور اس کی اہم وجہ بارش سے سڑکوں پر گڑھے ہوجانا اور سیور جام ہونا رہا اور یہ دونوںمسئلے عوام کی بنیادی دقتوں میں آتے ہیں ۔ میٹنگ میں متعلقہ افسروں نے بتایا کہ حاجی کالونی ،جوہری فارم وغیرہ میں سڑکیں بن چکی ہیں!اور غفار منزل میں سڑکوں کی تعمیر جاری ہے! جبکہ خضر آباد ،ذاکر نگر ،بٹلہ ہائوس ،جوگابائی ،ابو الفضل انکلیو ،شاہین باغ سمیت درجن بھر علاقوں میں تیاری چل رہی ہے ۔ متعلقہ افسروں نے بتایا کہ قتریباً 50 سے 60کروڑ کے بجٹ سے سیوریج کو ٹھیک کرنے یعنی نئی لائنیں ڈالنے کا کام شروع کیا گیا تھا کچھ علاقوں میں نئی لائن ڈالی جا چکی ہیں اور کچھ علاقوں میں جاری ہے۔میٹنگ میںدہلی سرکار کے پروجیکٹ محکمہ اورایل این ٹی وغیرہ کے افسروں نے میپ کے ساتھ حصہ لیا اور ذاکر نگر ،ابو الفضل انکلیو وغیرہ وارڈ کے سیور پروجیکٹ اور سڑکوں کی تعمیر کومیپ کے ذریعہ ہی مقامی ایم ایل ا ے کے سامنے رکھا ۔اس دوران سیور اور سڑ ک وغیرہ کے ہونے والے ایک ایک کام کو لے کر افسروں اور ٹھیکیدار کو آمنے سامنے بٹھا کر غو ر و غوص کیا گیا کہ ترقیاتی کاموں کے عمل میں کسی بھی سطح پرکہیں کوئی دقت تو نہیں آرہی ہے تاکہ اس کا پتہ لگا کر حل نکالا جاسکے ۔ایم ایل اے کی موجودگی میں ایک ایک نکتہ پر بات ہوئی اور یہاں نکل کر آئی اڑچنوں کو دور کرنے کے ساتھ کام کو ٹائم بائونڈ کرنے کو لے کر تاریخ متین کی گئی ۔امانت اللہ خان نے سبھی افسروں کو تاکید کی کہ ترقیاتی کاموں کا فنڈ پہلے ہی پاس ہوچکا ہے اور اب وہ خود ہر ایک کام کی موقع پر نگرانی کریں گے تاکہ متعلقہ لوگ کام کے تئیں پابند رہیں ۔ میٹنگ میں متعلقہ افسروں نے طے کیا کہ ذاکر نگر وارڈ میں نئی سیور لائن ڈالنے کے لئے پانچ مقامات پر کام شروع کیا جائے گا ۔ان میں آرامشین روڈ ،گلی نمبر 22،نفیس روڈ،لال اسکول ،خلیل اللہ مسجد کے اطراف کی گلیاں شامل ہیں ۔ان میں خلیل اللہ مسجد کے اطراف میں کام شروع ہوچکاہے جبکہ نفیس روڈ پر کل شروع ہوجائے گا،لال اسکول اور آرا مشین روڈ پر 15دسمبر کو اور گلی نمبر 22ذاکر نگر میں 20دسمبر کو شروع کردیا جائے گا ۔ایم ایل اے اے افسروں اور ٹھیکیداروں کو تاکید کی کہ سیور کنیکشن کو ہر ایک گھر سے جوڑا جائے ۔ساتھ ہی نئے سیور ڈالنے کے دوران آئوٹ فال پر خاص توجہ دی جائے تاکہ سیور کا پانی بیک نہیں مارے بلکہ آگے نکل سکے ۔اس کے لئے پہلے سے ہی یہاں قائم آٹھ پمپوں پر نگرانی رکھی جائے ۔ ضرورت پڑے نے پر پمپوں کی کیپسٹی اور تعداد بڑھائی جائے ۔ابو الفضل انکلیو وارڈ کے شاہین باغ واقع قبرستان اور اس کے اطراف کے علاقے میں سیوریج سسٹم کومنظم طریقہ سے ڈالنے کو لے کر سنجیدہ غور و خوض کیا گیا ،ساتھ ہی اس کا لے آئوٹ پلان بنانے کو کہا گیا ہے۔اس دوران افسروں نے بتایا کہ اس پروجیکٹ کو اپروول ملنے پر تین مہینے میں مکمل کر لیا جائے گا ۔6نمبر شاہین باغ سے 40فٹا روٹ اور اس کے اطراف کے علاقوں میں شاہین مسجدتک سیور کے کام کو اسی مہینے مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔ابو الفضل انکلیو جواہر ہوٹل سے لے کر ڈی بلاک میں بھی نئی سیور ڈالنے کا کام شروع کرنے کی بات کہی گئی ۔نئی سیور لائن ڈالنے اورنئی بستی، ابوالفضل انکلیو کے نالہ میں سیور کا پانی جانا بند ہوجائے پر مدعے پر افسر متفق نظر آئے،بتایا گیا یہ کام شروع ہونے پر 20دسمبر تک پورا ہوجائے گا۔ابو الفضل انکلیو وارڈ میں بھی ہر گھر کے کنکشن کو سیور سے جوڑنے پر اتفاق ہوا۔ ابو الفضل اور شاہین باغ میںبہتر آئوٹ فال رہے، دو پمپنگ اسٹیشن بنانے پر بات ہوئی تاکہ یہاں کے سیور کی دقت پوری ختم ہوجائے۔اس دوران ایل این ٹی پروجیکٹ اور پی این جی وغیرہ کے کاموں کا بھی تجزیہ کیا گیااور رکے کاموں کو تیز کرنے کی ہدایت دی گئی تاکہ متین وقت میں کاموں کو عملی جامہ پہنایا جاسکے۔ممبر اسمبلی کی صدارت میں ہوئی میٹنگ میں سپرنٹنڈنٹانجینئر پروجیکٹ آر کے کھیرا ،ایگزیکٹو انجینئر پروجیکٹ توصیف احمد ، اسسٹنٹ انجینئر پروجیکٹ ابراہیم اور کنٹریٹر کے علاوہ سابق کونسلر واجد خان اور ذاکر نگر وارڈ کے رنر عارض خان،حمید خان و دیگر شامل رہے۔اس موقع پر امانت اللہ خان نے کہا کہ میٹنگ میں موجود سبھی افسروں کے ساتھ کنٹریکٹر وغیرہ کو واضح طور پر کہا گیا ہے کہ تمام کاموں کو ٹائم بائونڈ کیا جائے، کسی بھی سطح پر لاپروائی برداشت نہیں کی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ جس طرح میٹنگ میں سبھی ایشو کو حل کرلیا گیا ہے اگر پھر بھی کسی سطح پرکوئی اڑچن آرہی ہیں ،تب انہیں بتایا جائے ۔امانت اللہ خان نے کہا کہ اب ماڈل انتخابی ضابطہ عمل ختم ہوچکا ہے،اس لئے اب حلقہ میںمتعلقہ ترقیاتی کاموں کو رفتار دی جائے گی ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS