کولکاتا (ایجنسیاں) : مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممت : بنرجی منگل کو شمالی 24 پرگنہ کے ہنگل گنج میں ایک میٹنگ کے دوران سرکاری افسران سے ناراض ہو گئیں اور جم کر پھٹکار لگائی۔ ناراض وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے پروگرام کو درمیان میں ہی روک دیا اور تقریباً 15 منٹ تک بیٹھی رہیں۔ انہوں نے عوام کی طرف ہاتھ ہلاکر اشارہ کیا کہ ’بیٹھ جاﺅ، میں بھی بیٹھ جاتی ہوں۔ اطلاعات کے مطابق انہوں نے دیوی پوجا کے موقع پر عام لوگوں کو 15 ہزار موسم سرما کے کپڑے دینے کا اعلان کیا تھا لیکن اسٹیج پر کپڑے موجود نہیں تھے جس سے وہ ناراض ہو گئیں۔ انہوں نے کہا کہ جب تک کپڑے نہیں آئیں گے، تب تک وہ اپنی میٹنگ شروع نہیں کریں گی۔ سردی کے کپڑے نہ ملنے سے ناراض وزیر اعلیٰ نے بی ڈی او اور ڈی ایم کی سرزنش کی۔ انہوں نے کہا کہ میں جس کام کے لیے آئی ہوں، وہ نہیں پا رہی ہوں، لہٰذا تقریر کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ بی ڈی او اور ڈی ایم لاپروائی کرتے ہیں اور مجھے اس کے لیے معافی مانگنی پڑتی ہے۔
بی ڈی او اور ڈی ایم کی سرزنش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر آپ کام ٹھیک سے نہیں کر سکتے ہیں تو کام چھوڑ دیں۔
وزیر اعلیٰ تقریباً 15 منٹ تک ڈائس پر بیٹھی رہیں۔ اس کے بعد کمبل لائے گئے اور تقریباً 1000 کمبل تقسیم کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ وہ تحفےلے کر آئی تھیں، اگر نہیں مل رہا ہے تو انہیں غصہ آتا ہے۔ حالانکہ بعد میں انہوں نے کپڑے تقسیم کیے۔
جب وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی افسروں سے ناراض ہو گئیں!
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS