نئی دہلی (ایجنسی): مغربی بنگال اسمبلی کے بعد ایک بارپھر حکومت اور اپوزیشن میں تلواریں کھنچ گئی ہے۔ ہفتہ کو بی جے پی لیڈر شوبپندر ادھیکاری مغری علاقہ کے ٹھاکر نگر میں ایک عوامی جلسے میں موجود تھے۔ شوبھندر نے عوام کو خطاب کرتے ہوئے کہ اگر ممتا بنرجی میں دم ہے تو سی اےاے بنگال میں روک کر دیکھایں ۔ ہر حال میں مغربی بنگال میں سی اے اے لاگو ہوکررہے گا۔ شوبھندر نے کہا ہے کہ پورے ملک میں سی اے اے کی مہم شروع ہے۔ مغربی بنگال اس سے اچھوتا نہیں رہے گا۔ دراصل سینٹر نے حال ہی میں افغانستان، بنگلہ دیش اور پاکستان سے آنے والے اور ماضی میں گجرات کے دو ضلعوں میں رہ رہے ہندئوں، سکھوں، بودھ، جینیوں، پارسیوں اور عیسائوں کو شہریت قانون 1955کے تحت ہندوستانی شہریت قانون دینے کا فیصلہ کیاہے۔ آپ کو بتا دیں کہ اسمبلی میں اپنے کمرے میں ملاقات کی تھی۔ اس کو لے کر ریاست میں سیاست کا کا بازار بھی گرم ہورہا ہے۔ کئی لوگوں نے سوال اٹھایا ہے کہ شوبھندر پھر ممتا کی پارٹی میں شامل نہیں ہورہا ہے۔پھر 24گھنٹے بعد ہی شوبھندر اپوزیشن کی فارم میں نظر آرہے ہیں۔
سی اے اے کو لے کر ممتا برنجی اور شوبھندو ادھیکاری کا کھلا چیلنج
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS