سابق وزیر امنگ سنگھار کے خلاف عصمت دری کا مقدمہ درج

0

بھوپال : (یو این آئی) مدھیہ پردیش میں کمل ناتھ حکومت کے دوران وزیر رہے کانگریس کے سینئر ایم ایل اے امنگ سنگھار کے خلاف ان کی اہلیہ کی شکایت پر عصمت دری سمیت دیگر کئی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیاگیا ہے۔وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا نے آج ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس سکریٹری اور گجرات انتخابات کے شریک انچارج، ایم ایل اے امنگ سنگھار کے خلاف دھار کے نوگاؤں پولیس اسٹیشن میں عصمت دری کی رپورٹ درج کرائی گئی ہے۔ ان کی بیوی نے عصمت دری، شادی کا جھانسہ دے کر عصمت دری اور ذہنی طور پر ہراساں کرنے کا الزام لگایا ہے۔ پولیس نے رپورٹ درج کر لی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ایم ایل اے پر الزام ہے کہ پی ڈبلیو ڈی آفس کے پیچھے ایم ایل اے کی رہائش گاہ میں امنگ سنگھار نے نومبر 2021 سے 18 نومبر 2022 کے درمیان خاتون کی عصمت دری کی اور غیر مہذب سلوک بھی کیا۔ ایم ایل اے پر غیر فطری حرکت کرنے کا بھی الزام لگایا گیا ہے۔ ان تمام الزامات کی بنیاد پر نوگاؤں پولیس نے امنگ سنگھار کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 376، 377 اور 498 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS