ریاستی الیکشن کمیشن نے جاری کی1416امید واروں کی فہرست

0

آپ 250،بی جے پی 250،کانگریس 247اورآزاد 439امید وار شامل
نئی دہلی (ایس این بی ) :ریاستی الیکشن کمیشن کے مطابق دہلی میونسپل کارپوریشن انتخابات 2022کے لئے کل 250 وارڈوں کے لئے 7 نومبر سے 14نومبر تک آپ ،بی جے پی اور کانگریس سمیت کل 16پارٹیوں کے ذریعہ کل 2585 امید واروں(1124مرد اور 1461 خاتون) نے پرچے نامزدگی داخل کئے تھے جن میں بطور آزاد 439امید وارشامل ہیں ۔ 16نومبر کو اسکوٹنی کے بعد جاری فہرست میں اب کل 1416 امید وار رہ گئے ہیں ۔ان میں 674 مرد اور 742 خواتین شامل ہیں۔کل ہفتہ (19نومبر) پرچے واپس لینے کی آخری تاریخ ہے جس کے بعد فائنل لسٹ جاری کر آزاد امید واروں کو نشان تقسیم کر دیے جائیں۔
ریاستی الیکشن کمیشن نے اسکوٹنی کے بعدکل 1461امید واروں کی فہرست جاری کی ہے جس میں عام آدمی پارٹی کے 250، بی جے پی کے 250،کانگریس کے 247، بہو جن سماج پارٹی کے 138، این سی پی 29، نیشنل کانگریس پارٹی 29،جنتا دل یونائٹڈ 23، آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین 15، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا(مارکسٹ ) 6، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ لینن لبریشن)5، آل انڈیا فارورڈ بلاک 4، راشٹریہ لوکدل 4،کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا 3،سماج وادی پارٹی 1،انڈین مسلم لیگ 1اور لوک جن شکتی پارٹی 1امید وار شامل ہے ۔بتایا جاتا ہے کہ نیشنل پارٹی کانگریس کے 3 امید واروں کے نام اسکوٹنی میں رد ہوگئے ہیں ۔
ریاستی الیکشن کمیشن کے مطابق 24وارڈایسے ہیں جہاں پرہر ایک پر 3امید وار ہیں۔53وارڈ ایسے ہیں جہاں ہر ایک وارڈ پر 4امید وار ہیں ۔59وارڈ ایسے ہیںجہاں ہر ایک وار ڈ پر 5امید وار ہیں ۔ 43وارڈ ایسے ہیں جہاں ہر ایک وارڈ پر 6امید وار ہیں ۔34وارڈ ایسے ہیں جہاں ہر ایک پر 7امید وار ہیں ۔18وارڈ ایسے ہیں جہاں ہرایک وار ڈ پر 8امید وار ہیں ۔4وارڈ ایسے ہیں جہاں ہر ایک وارڈ پر 9امید وار ہیں ۔7وارڈ ایسے ہیں جہاں ہر ایک وارڈ پر 10امید وار ہیں ۔6وارڈ ایسے ہیں جہاں ہر ایک پر 11امید وار ہیں ۔ایک وارڈ ایسا ہے جہاں 12امید وار ہیں جبکہ ایک وارڈ ایسا ہے جہاں ابھی13امید وار ہیں ۔
دہلی کی کل 70اسمبلی حلقوں میں پانچ پرعام آدمی پارٹی کے سٹنگ ایم ایل اے ہیں ،ان مسلم اکثریتی حلقوں میں اوکھلا سے امانت اللہ خان ،بلیماران سے عمران حسین،مٹیا محل سے شعیب اقبال ،سیلم پور سے عبد لرحمن اور مصطفی آباد سے حاجی یونس شامل ہیں ۔اوکھلا اسمبلی حلقہ کے تحت وارڈ مدن پور کھادر ایسٹ اور ویسٹ پراسکوٹنی کے بعد 6-6امید وار رہ گئے ہیں جبکہ یہاں سے با الترتیب 12اور 10 پرچے داخل کئے گئے تھے ۔سریتا وہار پر پانچ نے پرچے بھرے گئے تھے اب 4امید واررہ گئے ہیں ۔ابو الفضل انکلیو پر 12پرچے بھرے گئے تھے 7امید وار رہ گئے ہیں ۔ذاکر نگر س 8پرچے بھرے گئے تھے اب 4امید وار رہ گئے ہیں ۔
بلیماران اسمبلی حلقہ کے تحت وارڈ بلیمارا ن سے 7پرچے بھرے گئے تھے اب 6امید وار رہ گئے ہیں ،قریش نگر سے 7پرے بھرے گئے تھے اب 5امید وار رہ گئے ہیں اور وارڈ رام نگر سے 10پرچے بھرے گئے تھے اب 8رہ گئے ہیں ۔ مٹیا محل اسمبلی حلقہ کے تحت دہلی گیٹ سے 7پرچے بھرے گئے اب 4امید وار رہ گئے ہیں۔چاندنی محل سے 7پرچے بھرے گئے تھے اب 5رہ گئے ہیں ۔وارڈ بازار سیتا رام سے 7پرچے بھرے گئے تھے اب 3امید وار رہ گئے ہیں ۔چاندنی چوک اسمبلی حلقہ کے تحت جامع مسجد وارڈ سے 6پرچے بھرے گئے تھے اب 5امید وار رہ گئے ہیں ۔جنگ پورہ اسمبلی حلقہ کے تحت 11پرچے بھرے گئے تھے اب 3امید وار ہیں۔
سیلم پور اسمبلی حلقہ کے تحت وارڈ سیلم پور سے 7پرچے بھرے گئے تھے اب بھی7امید وار ہیں ۔ وارڈ چوہان بانگر سے 7پرچے بھرے گئے تھے اب 5امید وار ہیں ۔گوتم پوری سے 15پرچے بھرے گئے تھے اب 7امید وار ہیں ۔برہمپوری سے 9پرچے بھرے گئے اب 4امید وار ہیں ۔مصطفی آباد اسمبلی حلقہ کے تحت وارڈ مصطفی آباد سے 12پرچے بھرے گئے تھے اب 9امید وار ہیں۔ نہرو وہار سے 18 پرچے بھرے گئے تھے اب 6امید وار ہیں ۔سبھاش محلہ سے 9پرچے بھرے گئے تھے اب 4امید وار ہیں ۔
اسی طرح وارڈ کردم پوری سے 9پرچے بھرے گئے تھے اب 5امید وار ہیں ۔کبیر نگر سے 8پرچے بھرے گئے تھے اب 4امید وار ہیں ۔وارڈسری رام کالونی سے 17پرچے بھرے گئے تھے اب 8امید وار ہیں ۔برج پوری سے 8پرچے بھرے گئے تھے اب 5امید وار ہیں ۔جگت پوری سے 17پرچے بھر گئے تھے اب 5امید وار ہیں ،دلشاد کالونی سے 8پرچے بھرے گئے تھے اب 5امید وار ہیں ،ویلکم کالونی سے 15پرچے بھرے گئے تھے اب 5امید وار ہیں۔ کل ہفتہ کا دن پرچے واپس لینے کا آخری دن ہے جس کے بعد فائنل لسٹ جاری ہوگی ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS