جسواں-پراگ پور، (پی ٹی آئی)کمرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اتوار کو کہا کہ ہماچل پردیش میں جے رام ٹھاکر کی سرکار پھر سے آنے پر ریاست میں یونیفارم سول کوڈ (یو سی سی) نافذ کی جائے گی۔ یہاں اپنی دوسری انتخابی ریلی کو خطاب کرتے ہوئے بی جے پی لیڈر نے اقتدار میں واپس آنے پر سرکاری اہلکاروں کی تنخواہ کے نظام میں بے ضابطگیوں پر غور کرنے کا بھی وعدہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’اگر آپ جے رام ٹھاکر سرکار کو منتخب کرتے ہیں تو میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ ہماچل پردیش میں یونیفارم سول کوڈ نافذ کیا جائے گا۔ اسے کوئی نہیں روک سکتا۔‘ یو سی سی کو نافذ کرنے کے علاوہ بی جے پی نے ہماچل پردیش کےلئے اپنے انتخابی منشور میں سرکاری نوکریوں، نئے تعلیمی اداروں اور مختلف شعبوں میں خواتین کےلئے 33 فیصد ریزرویشن کا بھی وعدہ کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS