سری نگر، (یو این آئی) انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے جمعہ کے روز علیحدگی پسند لیڈر شبیر احمد شاہ کے یہاں صنعت نگر علاقے میں واقع رہائشی مکان کو ملی ٹنسی سے متعلق سرگرمیوں کو ہوا دینے کے معاملے سے متعلق منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں عارضی طور پرقرق کر لیا۔ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیاکہ ’ای ڈی نے بوٹ شاہ کالونی صنعت نگر جو پولیس تھانہ برزلہ سری نگر کے حد اختیار میں آتا ہے ، میں واقع شبیر احمد شاہ ولد غلام محمد شاہ کی 21لاکھ80ہزار روپے مالیت کی غیر منقولہ جائیداد کو منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت عارضی طور پر قرق کر لیا ہے ۔بیان کے مطابق ای ڈی نے حافظ سعید اور دیگر افراد کے خلاف آئی پی سی اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کے ایکٹ کی مختلف دفعات کے تحت 30مئی 2017کو درج ایک ایف آئی آر کی بنیاد پر منی لانڈرنگ کی تحقیقات شروع کی ہیں۔بیان میں کہا گیاکہ ’دوران تحقیقات یہ بات منکشف ہوئی کہ شبیر احمد شاہ کشمیر میں بد امنی کو ہوا دینے کےلئے پتھر بازی، ہڑتال،بند، احتجاج اور دیگر تخریبی سرگرمیاں انجام دلوانے میں سرگرم عمل تھا‘۔ای ڈی بیان میں کہا گیاکہ ’پی ایم ایل اے کے تحت کی گئی مزید تحقیقات سے یہ انکشاف ہوا کہ شبیر احمد شاہ حزب المجاہدین اور پاکستان نشین دیگر جنگجو تنظیموں اور پاکستانی حکومت کی طرف سے حوالا اور دیگر ذرائع سے فنڈس حاصل کر رہا تھا، جس کو وادی کشمیر میں ملی ٹنسی سے متعلق سرگرمیوں کو حمایت کرنے کےلئے صرف کیا جا رہا تھا۔ بیان کے مطابق اس کیس کے سلسلے میں مزید تحقیقات جاری ہیں۔
ای ڈی نے شبیر شاہ کا رہائشی مکان قرق کیا
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS