خاتون پر مذہب تبدیل کرنے کا دباؤ،پولیس کمشنر کو تحقیقات کی ہدایت

0

بھوپال:(یو این آئی) مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال میں مبینہ طور پر خاتون پر مذہب تبدیلی کے دباؤ سے متعلق معاملے میں وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا نے پولیس کمشنر کو تحقیقات کی ہدایت دی ہے۔
ڈاکٹر مشرانے آج صحافیوں سے بات چیت کے درمیان بتایا کہ خاتون مذہب تبدیلی کے دباؤ بنانے کے معاملے میں بھوپال پولیس کمشنر کو تحقیقات کی ہدایت دی ہے۔ پولیس نے خاتون سے رابطہ کر لیا ہے۔
سوشل میڈیا پر دو دن سے ایک ویڈیو وائرل ہو رہی تھی، جس میں ایک خاتون نے الزام لگایا تھاکہ ایک خاص برادری کے کچھ لوگ اس پر ایک نوجوان سے شادی کرنے کا دباؤ بناتے ہوئے مذہب تبدیل کرنے کا دباؤ ڈال رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS