نئی دہلی، (یو این آئی) :سپریم کورٹ نے کہا کہ وہ گجرات میں موربی ندی کے پل حادثے کی عدالتی جانچ کی مانگ کرنے والی عرضی پر 14نومبر کو سماعت کرے گی۔ چیف جسٹس یویو للت کی سربراہی والی بنچ نے ’خصوصی تذکرہ‘کے دوران معاملے کی جلد سماعت کےلئے درخواست گزار وکیل وشال تیواری کی عرضی کو قبول کرتے ہوئے 14نومبر کی تاریخ مقرر کی۔پی آئی ایل میں مسٹر تیواری نے عدالت کی نگرانی میں حادثے کی عدالتی جانچ کرانے کی درخواست کی ہے ۔ انہوں نے سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔140لوگوں کی موت کا حوالہ دیتے ہوئے ، درخواست گزار نے ملک بھر میں تمام پرانے عوامی ڈھانچوں کا تفصیلی سیکورٹی آڈٹ کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔عرضی میں مرکزی حکومت اور ریاستی حکومتوں کو ماحولیاتی نظم و نسق اور حفاظت کو یقینی بنانے کےلئے پرانی اور خطرے سے دوچار یادگاروں، پلوں وغیرہ کا سروے کرنے اور سروے کرنے کےلئے ایک کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی درخواست کی گئی ہے۔
عرضی میں ریاستی حکومتوں کو تعمیراتی واقعہ کی تحقیقات کا محکمہ تشکیل دینے کی ہدایت کرنے کی درخواست کی گئی ہے ۔اتوار کی شام گجرات کے سوراشٹرا علاقے کے موربی قصبے میں برطانوی دور کا جھولا پل گرنے سے 140سے زیادہ افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہیں۔
سپریم کورٹ موربی حادثہ پر درخواست کی سماعت کیلئے تیار
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS