جنوبی افریقہ کے ہاتھوں ہندوستان کی شکست

0

پرتھ(ایجنسیاں) : ٹی-20 ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کے 18 ویں میچ میں جنوبی افریقہ نے ہندوستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی جس کے بعد پاکستان کا اگلے مرحلے تک پہنچنے کا امکان ختم ہوگیا۔پرتھ میں کھیلے گئے میچ میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت پر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، جو ابتدا میں غلط ثابت ہوا کیونکہ 9 اوورز میں ہندوستانی ٹیم کے 51 رنز پر پانچ کھلاڑی آؤٹ ہوچکے تھے۔کے ایل راہل ایک بار پھر ناکام رہے انہوں نے 9 رنز بنائے، کپتان روہت شرما 15، وراٹ کوہلی 12، ہاردک پانڈیا 2 جبکہ دیپک ہودا صفر پر آؤٹ ہوئے۔ ہندوستانی کی جانب سے سوریا کمار یادیو 16 اور دنیش کارتک 1 رن بناکر کریز پر موجود رہے تاہم دنیش کارتک 101 کے مجموعی اسکور پر پویلین واپس روانہ ہوگئے، دوسرے اینڈ پر سوریا کمار یادوو نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور بڑھایا اور چالیس گیندوں پر 68 رنز کی زبردست اننگز کھیلی۔ سوریا کمار کی شاندار بیٹنگ کی بدولت ہندوستان نے مقررہ بیس اوور میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز بنائے اور جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 134 رنز کا ہدف دیا۔ہندوستان کے 8 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکے ،جبکہ سوریا کمار 68، روہت شرما 15 اور وراٹ کوہلی 12 رنز بنا سکے۔جنوبی افریقہ بالرز میں لنگی نگیڈی نے جارحانہ بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دیکھائی جبکہ پارنیل نے تین اور اینریچ نورٹجے نے ایک وکٹ حاصل کی۔جنوبی افریقہ نے ہندوستان کی جانب سے دیے گئے ہدف 134 رنز کے تعاقب میں بیٹنگ کا آغاز کیا تو پروٹیز کو مشکلات کا سامنا رہا کیونکہ تین رنز پر دو اہم کھلاڑی پویلین لوٹ گئے تھے۔بعد ازاں جنوبی افریقہ کو تیسری وکٹ کے نقصان کا سامنا چوبیس رنز پر کرنا پڑا، پھر ایڈن نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اسکور کو آگے بڑھایا تو وہ نصف سنچری بنا کر آؤٹ ہوئے یوں 100 کے مجموعی اسکور پر پروٹیز کو چوتھے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔اس کے بعد کریز پر آنے والے ڈیوڈ ملر نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 46 گیندوں پر 52 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو فتح سے ہم کنار کروایا۔ یوں جنوبی افریقہ کو دو گیندوں پہلے پانچ وکٹوں سے فتح نصیب ہوئی۔جنوبی افریقہ کی جیت کے ساتھ ہی پاکستان کا ٹی20- ورلڈکپ کے اگلے مرحلے میں سفر ختم ہوگیا۔
ہندوستانی مرد کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی20- ورلڈ کپ 2022کے سپر-12 میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔روہت نے بتایا کہ دیپک ہڈا کو اس میچ کے لیے اکشر پٹیل کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔ دونوں کھلاڑی آل راؤنڈر ہیں لیکن اکشر کی مہارت باؤلنگ میں ہے جبکہ ہڈا بیٹنگ میں زیادہ ماہر ہیں۔ٹاس کے بعد روہت نے کہاکہ “ہم بیٹنگ کریں گے ، یہ ایک اچھی پچ ہے ۔ ہمیں معلوم ہے کہ اس پچ پر کیا کرنا ہے ۔ ڈبلیو اے سی اے میں لگائے گئے کیمپ نے بلے بازوں اور گیند بازوں دونوں کو باؤنس کی عادت ڈالنے میں مدد کی۔ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے ، اکشر باہر ہے جبکہ ہڈا اندر آئے ہیں۔انڈین الیون: روہت شرما (کپتان)، کے ایل راہل، وراٹ کوہلی، سوریہ کمار یادو، دیپک ہڈا، ہاردک پانڈیا، دنیش کارتک (وکٹ کیپر)، روی چندرن اشون، بھونیشور کمار، محمد شامی، ارشدیپ سنگھ۔جنوبی افریقہ الیون:کوئنٹن ڈی (وکٹ کیپر)، ٹیمبا باوما (کپتان)، ریلی روسو، ایڈن مارکرم، ڈیوڈ ملر، ٹرسٹن اسٹبس، وین پارنیل، کیشو مہاراج، کاگیسو ربادا، لونگی نگیڈی، اینریک نورکھیا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS