نئی دہلی:(یو این آئی) بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کے باوجود اتوار کو ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم رہیں۔بین الاقوامی مارکیٹ میں آج لندن برینٹ کروڈ 93.50 ڈالر فی بیرل اور یو ایس کروڈ 0.75 فیصد اضافے کے ساتھ 85.14 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔
گھریلو تیل کی مارکیٹنگ کمپنی بھارت پیٹرولیم کے مطابق آج پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ دہلی میں پٹرول 96.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 89.62 روپے فی لیٹر پر مستحکم ہے۔
ملک میں چار ماہ سے زائد عرصے سے ایندھن کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ ممبئی میں پٹرول کی قیمت 106.31 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 94.27 روپے فی لیٹر ہے۔
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ویلیو ایڈڈ ٹیکس (ویٹ) اور فریٹ چارجز کی بنیاد پر ریاستوں میں مختلف ہوتی ہیں۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے۔
آج ملک کے چار بڑے میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں درج ذیل ہیں:-
شہر…………پیٹرول…………ڈیزل
…………………… (روپے فی لیٹر)
دہلی………….96.72..89.62
ممبئی ……………106.31..94.27
کولکاتہ ……106.03…….92.76
چنئی………….102.63…….94.24
دہلی میں پٹرول 96.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 89.62 روپے فی لیٹر
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS