جموں وکشمیر میں آرٹیکل 370 کو ختم کیا، جو کہا وہ کیا: جے پی نڈا

0

جموں وکشمیر میں آرٹیکل 370 کو ختم کیا، جو کہا وہ کیا: جے پی نڈا
نئی دہلی، (ایجنسیاں) بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے دہلی کے رام لیلا میدان میں پنچ پرمیشور سمیلن پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کی کامیابیوں کوگنایا۔ اس کے ساتھ انہوں نے بی جے پی کی تاریخ اور نظریہ کو کارکنوں کے سامنے رکھا۔اسٹیج سے بی جے پی صدر جے پی نڈا نے بھی اپوزیشن پارٹیوں کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ اب سوشلسٹ سوشلسٹ نہیں رہے، لیفٹسٹ اب لیفٹسٹ نہیں رہے اور انڈین نیشنل کانگریس اب کانگریس نہیں رہی، یہ صرف بھائی بہن کی پارٹی بن گئی ہے۔ جے پی نڈا نے کہا کہ ہماری پارٹی 50 کی دہائی سے جس نظریے کی پیروی کرتی ہے اسی پر عمل پیرا ہے۔ جے پی نڈا نے کہا کہ ہم نے کشمیر سے دفعہ 370 کو ختم کر دیا ہے۔جے پی نڈا نے کہاکہ جو سیاسی جماعتوں کے جلسوں میں جتنی تعداد نہیں ہوتی، اتنی ہمارے یہاں کارکنوں کی کانفرنس میں ہوجاتی ہے۔ یہاں تک کہ خود کو بڑی سیاسی جماعتیں کہنے والی جماعتیں بھی عوامی جلسے نہیں کرپاتی ہیں۔وہیں بی جے پی کی ورکرس کانفرنس اس میدان میں ہوتی ہے۔ کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے نڈا نے بی جے پی کے نظریہ پر زور دیا۔انھوں نے کہا کہ بی جے پی ایک نظریاتی پارٹی ہے، ایک کیڈر بیس پارٹی ہے۔
ہم نے کہا کہ پنچ پرمیشور، ہر بوتھ سے 5کارکنان آتے ہیں ، تو یہ ہمارا پنچ پرمیشور سمیلن بن جاتا ہے، جب ہم بوتھ کمیٹی کہتے ہیں تو یہ تعداد5لاکھ بنتی ہے، یہ طاقت اگرکسی میں ہے تو وہ ہماری پارٹی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS