سری نگر:(یو این آئی) سٹیٹ تحقیقاتی ایجنسی( ایس آئی اے) نے ملی ٹنسی سے متعلق کیس کے سلسلے میں جمعے کے روز جنوبی کشمیر میں کئی مقامات پر چھاپے مارے۔ایس آئی اے ذرائع کے مطابق ملی ٹنٹ تنظیموں کے نیٹ ورک کی لگام کو مزید کستے ہوئے ایس آئی اے نے جمعے کی صبح جنوبی کشمیر میں کئی مقامات پر تلاشی کارروائیاں انجام دیں۔انہوں نے کہاکہ جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ، شوپیاں اور کولگام اضلاع میں مشکوک افراد کے گھروں کی تلاشی لی گئی۔
ذرائع کے مطابق یہ کارروائیاں وادی میں ملی ٹینسی فنڈنگ کیس کے سلسلے میں انجام دی گئیں ۔
معلوم ہوا ہے تلاشی کارروائیوں کے دوران قابل اعتراض مواد، موبائل فون اور دیگر چیزیں جن کا تحقیقات کے ساتھ تعلق ہے، کو ضبط کیا گیا۔
یہ رپورٹ فائل کرنے تک تلاشی کارروائیوں کا سلسلہ جاری تھا۔اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
جنوبی کشمیر میں کئی مقامات پر ایس آئی اے کے چھاپے
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS