نئی دہلی (ایجنسی): مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ جموں و کشمیر کے تین روزہ دورے پر ہیں۔ بدھ کو امیت شاہ نے شمالی کشمیر کے بارہمولہ میں ایک جلسہ سے خطاب کیا۔ ریلی کے دوران قریب کی مسجد میں اذان ہونے پر امت شاہ نے کچھ دیر کے لیے اپنی تقریر روک دی۔ اذان ختم ہونے کے بعد امیت شاہ نے دوبارہ تقریر شروع کی۔
شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے شوکت علی اسٹیڈیم میں اپنی تقریر شروع کرنے کے پانچ منٹ
بعد، امت شاہ نے اسٹیج پر موجود لوگوں سے پوچھا،’’کیا مسجد میں کچھ ہو رہا ہے؟‘‘جب اسٹیج پر موجود کسی نے انہیں بتایا کہ ‘اذان’ ہو رہی ہے تو شاہ نے اپنی تقریر روک دی۔ اس پر لوگوں نے تالیاں بجا کر ان کی حمایت میں نعرے لگائے۔ تھوڑی دیر کے بعد امت شاہ نے پوچھا کہ کیا
اذان مکمل ہو گئی اور انہوں نے پھر اپنی تقریر شروع کی۔
انہوں نے پوچھا میں شروع کروں یا نہیں؟ اونچی آواز میں بولو، کیا میں شروع کروں؟” یہ پوچھ کر اس نے تقریر شروع کی۔