دہلی میں 25اکتوبر سے پی یوسی سرٹیفکیٹ کے بنا نہیں ملے گا پڑول،ڈیزل

0

نئی دہلی (ایجنسی): دہلی کی عام آدمی پارٹی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ 25اکتوبر سے قومی راجدھانی کے پڑول پمپوں پر پی یو سی کے بنا پڑول اور ڈیزل نہیں ملے گا۔ دہلی کے اینوارمینٹ کے وزیر گوپال رائے نے ہفتہ کو کہا کہ اس تعلق سے اطلاع جلد ہی جاری کی جائےگی۔ انہوں نے بتایا کہ اینوارمینٹ، ٹارنسپورٹ اور ٹریفک ڈیپوارٹمنٹ کے افسروں کی ایک میٹنگ 29سمبر کو بلائی گئی تھی۔ جس میں 25اکتوبر سے اس پلان کو لاگو کرنے کا فیصلہ لیاگیا ہے۔گوپال رائے نے ایک کانفرنس میں کہا کہ ’دہلی میں پولوشن کے لیول میں اضافہ کے لئے گاڑیوں سے نکلنے والے اخراج کا بڑا ہاتھ ہے۔ اس کوکم کرنا ضروری ہے۔ اس لے یہ فیصلہ لیا گیا ہے کہ 25اکتوبر سے گاڑیوں کی پی یوسی سرٹیفکیٹ کے بنا پڑول پمپوں پر پڑول، ڈیزل مہیا نہیں کرایا جائے گا۔
گوپال رائے نے یہ بھی کہا کہ دہلی حکومت پولوشن سے نپٹانے اور ترمیم گریڈ ریسپانس ایکسن پلان (جی آرپی) کے موثر نفاز کے لئے تین اکتوبر سے 24گھنٹے کنٹرول پینل شروع کیا جائے گا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS