علی گڑھ کے سرکاری اسکول میں گیٹ بند کر جبرن لگائی ویکسین، 50بچوں کی بگڑی طبعیت

0

نئی دہلی (ایجسنی) : اترپردیش کے علی گڑھ میں وزارت صحت میں اسکول انتظامیہ کی بڑی لاپروائی سامنے آئی ہے۔ یہاں ایک سرکاری اسکول میں گیٹ بند کر بچوں کو جبرن ویکسین لگادی گئی۔ بچوں کے گھروں والوں کا الزام ہے کہ ویکسین لگانے کے بعد 50بچوں کی طبعیت خراب ہوگئی۔ سبھی کو علاج کے لئہے سی ایچ سی میں داخل کرایا گیا ہے۔ تھانہ دادوں علاقہ کے نائی کے نگلا پرائمری اسکول کا ہے۔ نئی کے نگلا کے ایک فرد نے بتایا کہ میرا بچہ پرائمری اسکول میں تعلیم حاصل کررہاہے۔ جب وہ اسکول سے آیا تو اس کو تیز بخار آرہا تھا۔ اطلاعات کے مطابق بچوں نے بتایا کہ اسکول میں گیٹ بند کر بچوں کو ویکسین لگائی گئی ہے۔ سنجح نے الزام لگاتے ہوئے بتایا کہ ہمیں کسی نے نہیں بتایا کہ بچوں کو ویکسین لگائی گئی ہے۔ سنجے نے بتایا کہ چھرا سی ایچ سی کی اے این ایم اسکول پہنچی اور بچوں کو ویکسین لگائی۔ ویکسین لگانے کے بعد سے بچوں کو بخار، پیٹ درد اور الٹی کی پریشانی ہوئی۔ فوراً مقامی لوگوں نے بچوں کو چھرا سی ایچ سی میں داخل کرایا۔ جہاں پر ڈاکٹر بچوں کا علاج کررہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS