دھول پور: (یو این آئی) راجستھان میں دھول پور ضلع کے منیاں تھانہ علاقے میں مکان منہدم ہوجانے سے چار بچوں کی موت ہو گئی۔تھانہ انچارج لکھن سنگھ نے بتایا کہ پرمود ساکن کیلاش پورہ اپنی بیوی سونم (35) اور پانچ بچوں کے ساتھ منیاں قصبہ میں کرائے کے مکان میں رہتا ہے جو حلوائی کا کام کرتا ہے۔ منگل کی رات وہ کہیں کام پر گیا تھا۔ اس کی بیوی اور بچے گھر میں سو رہے تھے۔ دوپہر تقریباً 2.30 بجے مکان بیٹھ جانے کی اطلاع ملتے ہی پڑوس میں رہنے والا ایک نوجوان موقع پر پہنچا اور لوگوں کی مدد سے ملبے تلے دبی خاتون اور بچوں کو باہر نکال کر ضلع اسپتال پہنچایا۔
ملبے کے نیچے دب جانے سے چار بچوں کی موت ہو گئی جبکہ خاتون اور بڑی بیٹی پوجا (آٹھ سال) کا علاج جاری ہے۔ ملبے تلے دب کر چار بچے سائنا (5)، موٹی (3)، فضا (2) اور گووند (4 ماہ) کی موت ہوگئی، جن کی لاشیں منیاں اسپتال کے مردہ خانہ میں رکھی گئی ہیں۔
راجستھان میں مکان گرجانے سے چار بچے کی موت
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS