ہاکی اولمپکس میں ہندوستان کیلئے تمغہ جیتنا چاہتی ہوں:اپاسنا سنگھ

0

بنگلورو (یو این آئی) : ہاکی کی دنیا میں بڑی چھلانگ لگانے والی نوجوان ہندوستانی مڈفیلڈر اپاسنا سنگھ نے منگل کو انکشاف کیا کہ وہ ہاکی سے پہلے کرکٹ کھیلتی تھیں اور اب وہ ہاکی اولمپکس میں ملک کے لیے تمغہ جیتنا چاہتی ہیں۔ اپاسنا نے کہا ’’میں ہمیشہ کھیلوں میں دلچسپی رکھتی تھی۔ میں نے کرکٹ سے شروعات کی تھی لیکن اپنے کوچ کے مشورے پر ہاکی کا رخ کیا۔‘‘ ان کا کہنا تھا کہ وہ نوجوانی میں ہاکی کھیلتے ہوئے انجری کا شکار ہو گئی تھیں جس کی وجہ سے وہ ہاکی کھیلنے کے لیے مزید مستعید ہو گئیں۔ اپاسنا نے صرف 11 سال کی عمر میں ہاکی کھیلنا شروع کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ہاکی کھیلتے ہوئے مجھے کئی بار چوٹیں آئیں اور میں نے ہمت نہیں ہاری اور عزم اور لگن سے ہاکی کھیلنے کا فیصلہ کیا۔اپاسنا کے فیصلے کی اس کے والدین نے حمایت کی، لیکن ہاکی کھیلنے کے اس کے فیصلے پر اس کے پڑوسیوں نے سوال اٹھائے تھے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS