روہت چاہیں گے جنوبی افریقہ کی فتح کے سلسلہ کو روکنا

0

ترواننت پورم (یو این آئی) : ہندوستانی کرکٹ آسٹریلیا کے خلاف کامیاب مہم کے بعد بدھ کو غیر مفتوح جنوبی افریقہ کے خلاف اپنی تین میچوں کی ٹی۔ 20 سیریز کا آغاز کرے گی۔ جنوبی افریقہ نے ہندوستان میں کبھی بھی ٹی۔ 20 سیریز نہیں ہاری لیکن کنگاروؤں کو 2-1ے روکنے کے بعد روہت کے جانباز اس سلسلے کو ختم کرنا چاہیں گے ۔
اگلے ماہ ہونے والے ورلڈ کپ سے قبل ہندوستانی ٹیم کے کپتان روہت شرما، لوکیش راہل اور وراٹ کوہلی کے بلے سے رن بیش قیمت ہیں۔ سوریہ کمار یادو نے بھی جنوبی افریقہ کے خلاف تین میچوں میں نصف سنچری کی مدد سے 115 رن بنائے اور ان چار بلے بازوں سے یہاں بھی اچھی کارکردگی کی توقع ہے ۔یہ سیریز دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے لیے خود کو نکھارنے کا بہترین موقع ہوگا۔
اس سیریز کے لیے دیپک ہڈا کو ٹیم میں شامل کیا گیا تھا، جس میں معروف آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کو آرام دیا گیا تھا، تاہم شہباز کے کھیل پر شکوک و شبہات برقرار ہیں کیونکہ وہ اس ٹیم کا حصہ نہیں ہیں جو اگلے ماہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے آسٹریلیا کا دورہ کرے گی۔
ورلڈ کپ ٹیم کے اضافی کھلاڑیوں میں شامل محمد سمیع بھی کورونا سے صحت یاب نہ ہونے کے باعث آسٹریلیا کے بعد جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سے بھی باہر ہو سکتے ہیں۔ اگر ایسا ہوا تو انہیں ورلڈ کپ سے پہلے میدان میں وقت نہیں مل سکے گا۔
تاہم جسپریت بمراہ اور ہرشل پٹیل اس سیریز میں کھیلیں گے اور انہیں ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل میدان میں کافی وقت ملے گا۔ انجری سے واپس آنے والے بمراہ اور ہرشل کی پرفارمنس آسٹریلیا کے خلاف یادگار رہی تھی۔ بمراہ نے دو میچ کھیلے اور چھ اوور میں 72 رن دیے اور ایک وکٹ حاصل کیا جبکہ ہرشل نے تین میچوں میں آٹھ اوور میں 99 رن دے کرصرف ایک وکٹ حاصل کیا۔
جنوبی افریقہ نے اس سے قبل جون میں بھی ٹی۔ 20 سیریز کے لیے ہندوستان کا دورہ کیا تھا، جب پانچ میچوں کی سیریز 2-2 سے ختم ہوئی تھی۔
دوسری جانب پروٹیز ٹیم کی بالنگ کاگیسو ربادا، اونریک نورکھیا اور تبریز شمسی کی موجودگی میں کافی مضبوط ہے ۔ پچھلی سات اننگز میں 223 رن بنانے والے ریزا ہینڈرکس نے اور اتنی ہی اننگز میں 202 رن بنانے واے ہینرک کلاسن کے ساتھ جنوبی افریقہ اس سیریز پر قبضہ کرنے کی مضبوط دعویدار ہے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS