گجرات:اویسی کاہندو سمیت3 امیدواروں کا اعلان

0

احمد آباد، (ایجنسیاں) اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے آئندہ گجرات اسمبلی انتخابات کےلئے اپنے 3 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔ ان تینوں امیدواروں میں ایک ہندو امیدوار بھی شامل ہے۔ اویسی نے کوشیکا بین پرمار نامی خاتون کو دانیلمڈا اسمبلی سیٹ سے اپنی پارٹی کا امیدوار نامزد کیا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے جب اویسی کی پارٹی نے گجرات میں کسی ہندو امیدوار کو میدان میں اتارا ہے۔ کوشیکا بین پرمار کے ساتھ اے آئی ایم آئی ایم نے سابق ایم ایل اے اور موجودہ گجرات اے آئی ایم آئی ایم کے ریاستی صدر صابر کابلی والا کو جمال پور-کھاڑیا اسمبلی سیٹ سے ٹکٹ دیا ہے۔ احمد آباد کے نواحی علاقہ میں واقع اس سیٹ سے فی الحال کانگریس پارٹی کے عمران کھیڑا والارکن اسمبلی ہیں۔ مسلم – دلت اکثریت والی اس سیٹ پر صابر کابلی والا کو ٹکٹ دینا اویسی کی پارٹی کےلئے فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔کوشیکا بین پرمار اے آئی ایم آئی ایم کی خواتین ونگ احمد آباد کی موجودہ صدر ہیں، جنہیں اویسی کی پارٹی نے اس سال کے اواخر میں ہونے والے گجرات اسمبلی انتخابات کے لیے دانیلمڈا سیٹ سے میدان میں اتارا ہے۔ شیلیش پرمار مشرقی احمد آباد میں واقع دانیلمڈا سے کانگریس کے ایم ایل اے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS