اے ٹی ایس نے گوا سے 20 بنگلہ دیشی کو گرفتار کیا

0

پنجی، (ایجنسیاں)گزشتہ 2 مہینوں میں کرایہ داروں اور غیر ملکیوں کی تصدیق کےلئے جاری مہم کے دوران گوا پولیس کے انسداد دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس) نے ریاست میں غیر قانونی طور پر مقیم 20 بنگلہ دیشی شہریوں کی شناخت کی ہے۔ پوچھ گچھ کے بعد سبھی کو گرفتار کر لیا گیا۔ گوا کے وزیر اعلیٰ نے بھی اس کی تصدیق کر دی ہے۔اے ٹی ایس کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس شوبھت سکسینہ نے جمعہ کو یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ یہ بنگلہ دیشی شہری جعلی دستاویزات کا استعمال کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر رہ رہے تھے۔ وہ گزشتہ 4 سے 5 سال سے یہاں رہ رہے ہیں۔ ہمیں ان سے جعلی دستاویزات ملے ہیں جو دوسری ریاستوں میں بنوائے گئے تھے اور ان کے پاس بنگلہ دیش کے کارڈ بھی تھے۔ انہیں فارنرس ریجنل رجسٹریشن آفس (ایف آر آر او) کے سامنے پیش کیا گیا ہے اور اس نے ان کی نقل و حرکت پر پابندی کا حکم جاری کیا ہے۔ ہم ایک رپورٹ تیار کر رہے ہیں اور اسے وزارت داخلہ کو بھیج رہے ہیں، تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ آیا کوئی مشتبہ زاویہ موجود ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS