سری نگر:(یو این آئی)کپواڑہ کے مژھل سیکٹر میں سیکورٹی فورسز نے دو عدم شناخت ملی ٹینٹوں کو مار گرانے کا دعویٰ کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مہلوک ملی ٹینٹوں کی شناخت اور اُن کی تنظیمی وابستگی کے بارے میں جانچ پڑتال شروع کی گئی ہے۔ پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ اتوار کے روز مژھل سیکٹر کے ٹکری نار علاقے میں دو جنگجو مارے گئے۔
انہوں نے کہاکہ مہلوک جنگجووں کے قبضے سے دو اے کے رائفلیں، دو پستول، چار گرینیڈ اور قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا گیا۔
اُن کے مطابق مارے گئے جنگجووں کی شناخت اور اُن کی تنظیمی وابستگی کے بارے میں جانچ پڑتال شروع کی گئی ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS