باونسر ہیں یا غنڈے؟ خاتون کے کپڑے پھاڑنے کے بعد اب پولیس سے بدسلوکی

0

نئی دہلی (ایجنسی): دہلی کے ایک کلب میں خاتون کے ساتھ بدسلوکی کے بعد کلب کے بانسروں پر پولیس کے ساتھ بھی بدسلوکی کرنے کا الزام لگاہے۔ سائوتھ ایکسٹینشن پارٹ ون میں واقع دی کوڈ کلب میں دہلی پولیس کی ایک ٹیم نے ریڈ ڈالی تھی۔ جس کے بعد ہفتہ کو دہلی پولیس کی ٹیم کے ساتھ یہ بدسلوکی کا واقعہ ہوا ہے۔آپ کو بتا دیں کے تقریبا ہفتہ بھر سے پہلے ہی ایک خاتون نے کلب کے بانسروں پر چھیڑ چھاڑ کے سنگین الزام لگائے تھے۔
South Delhi club brawl : Woman alleges bouncers thrashed her, tore off#8217; her clothesپولیس کے مطابق انہیں پی سی آر کال کے ذریعہ شکایت ملی تھی کہ قواعد و ضوابط کو طاق پر رکھ کر کلب میں دیر رات تیز آواز میں گانا بجایا جارہا ہے۔ جب پولیس افسروں نے اس کلب میں گھسنے کی کوشش کی تو باونسروں نے انہیں روکا۔ اس کے بعد پولیس نے 7لوگوں کو پکڑا اور ان پر تعزیرات ہند کی دفعہ 107/151 کے تحت کارروائی کی گئی۔
اس سے پہلے 18ستمبر کو ایک خاتون نے پی سی آر پر فون کرشکایت کی تھی کہ دی کوڈ کلب کے دو باونسروں اور مینیجر نے اس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی اور ان کے کپڑے پھاڑ دے تھے۔ ا س کے بعد انہوں نے اطلاع دی تھی کہ ان کے ساتھ بدسلوکی اور مارپیٹ کی گئی۔ اس کے علاوہ انہیں یہ بھی الزام لگایا تھا کہ انہیں غلط طریقے سے چھوا گیا تھا۔ خاتون کی شکایات پر جب سب انسپکٹر دیپک یادو موقع واردات پر پہنچے تھے تب خاتون کے کپڑے پھٹے ہوئے تھے۔
مظلوم کو اس کے بعد ایمس لے جایا گیا تھا اور ملزمین کے خلاف دفعہ323/ 354A/ 354/B/509اور 34کے تحت کیس درج کیا گیا تھا۔ سی آر پی سی کی دفعہ 164کے تحت خاتون کا بیان بھی درج کیا گیا تھا۔خاتون نے کہا تھا کہ وہ اپنے ایک دوست کے ساتھ کلب میں پارٹی کے لئے آئی تھیں۔ کلب میں اندر جانے کو لیکر باونسرس کے ساتھ ان کی بحث ہو گئی تھی جس کے بعد باونسروں نے انہیں اور ان کے دوست کی پٹائی کی تھی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS