ہریانہ میں موسلادھار بارش سے عام زندگی درہم برہم، کھڑی فصلوں کو کافی نقصان

0

چنڈی گڑھ،:(یو این آئی) ہریانہ میں تین دنوں سے جاری موسلادھار بارش نے عام زندگی کو درہم برہم کر دیا ہے اور کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔ہریانہ کے کئی علاقوں میں فصلیں ڈوب جانے اور موسلادھار بارش سے کسانوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ہریانہ کے نارنول میں 196 ملی میٹر، کرنال میں 153 ملی میٹر، بادلی میں 106 ملی میٹر، سونی پت میں 100 ملی میٹر، نیلوکھیڑی میں 83 ملی میٹر بارش ہوئی ہے۔ ریواڑی میں اوسط سے بھاری بارش 76 ملی میٹر، روہتک میں 144 ملی میٹر، نوح میں 144 ملی میٹر، سمالکھا میں 72 ملی میٹر بارش ہوئی۔
شمال مغربی علاقے میں چند مقامات پر ہلکی سے اوسط بارش ہوئی۔ چنڈی گڑھ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ہلکی بارش جاری ہے اور آج صبح سے ہی بارش ہو رہی ہے جس سے معمولات زندگی متاثر ہو رہے ہیں۔ چنڈی گڑھ میں 30 ملی میٹر، پنجاب کے بھٹنڈہ میں 60 ملی میٹر، پٹیالہ میں 44 ملی میٹر، امرتسر میں 30 ملی میٹر، پٹھان کوٹ میں 33 ملی میٹر سمیت کئی مقامات پر بارش ہوئی۔ دونوں ریاستوں میں دھان کی خریداری کا سیزن یکم اکتوبر سے شروع ہونے والا ہے، لیکن پکی فصلوں کے نقصان اور گیلے ہونے کی وجہ سے خریداری میں تاخیر ہو سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے دو دنوں تک ہریانہ میں کئی مقامات پر اور پنجاب کے مختلف مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
دوسری طرف ہماچل میں مانسون نے تباہی مچا دی ہے۔ اس دوران ریاست کے مختلف حصوں میں زوردار بارش ہوئی تو لینڈ سلائیڈنگ کی اطلاعات ہیں۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق فرنالا کے چمبا میں ہولی کے مقام پر گھر میں بادل پھٹنے سے تقریباً 55 بھیڑیں اور بکریاں بہہ گئیں۔ اطلاعات کے مطابق گھرنڈا کے دھنی رام، دلیپ چند اور جے سنگھ کی بھیڑ بکریاں سیلاب کی زد میں آگئی ہیں۔ شدید بارشوں کے باعث فرنالا میں طغیانی آگئی جس سے جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS