بھوپال(ایجنسی): مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا نے کہا ہے کہ ہماری تہذیب وسودھیو کٹمبکم کے اصول کو پیش گوئی کرتی ہے۔ آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت کا مسجد میں جانا اس بات کا دلیل ہے کہ ہم کسی دھرم یا مذہب کے خلاف نہیں ہیں۔ ہماری سوچ شروع ہی واضح کرتی ہے کہ مسلمان سے بیر نہیں ہے اور دہشت گردوں کی خیر نہیں ہے۔ڈاکٹر مشرا نے جمعہ کو جبل پور میں سرکٹ ہائوس میں اخبار نویسوں سے بات چیت کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کسی مذہب اور دھرم کے خلاف نہیں ہیں۔ آر ایس ایس کے سربراہ ڈاکٹر بھاگوت کا مسجد میں جانا اسی بات کی دلیل ہے کہ ہم رحیم اور رش خان کے عبادت کرنے والے رہے ہیں۔ ہماری تہذیب شروع سے وسودھیو کٹمبکم کی رہی ہے۔ انہوں نے ٹیرر فنڈنگ کے معاملے میں این آئی کے چھاپے کو لے کر کہ اے ٹی ایس اور این آئی نے مشترکہ اپریشن چلایا ہے۔ کل کئی لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار کئے گئے لوگوں کو عدالت میں پیش کر آج ریمانڈ پر لیا جائے گا۔
کانگریس کوبتایا ڈوبتا جہاز: اس دوران وزیر داخلہ ڈاکٹر مشرا نے کانگریس پر طنز کستے ہوئے راہل گاندھی پر بھی نشانہ لگایاہے۔ انہوں نے کہا کہ عجیب و غریب حالت میں پھنسی کانگریس چار سال میں پارٹی صدر نہیں چن پائی ہے۔ عارضی صدر سے کام چلایا جارہاہے۔ جس کے نام پر مہر لگی ہے وہ صدر بننا نہیں چاہتا ہےاور صدر بنانا چاہتے ہیں اس بنانے کو کانگریس تیار نہیں ہے۔ کانگریس ڈوبتا جہاز ہے اس کا ڈوبنا طے ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں کانگریس کے لیڈر ہر ریاست میں پارٹی چھوڑ کر جارہے ہیں۔اس پارٹی کے ٹکڑے ہزار ہوئے ایک ادھر گرا ایک ادھر گرا ۔ مدھیہ پردیش کی سرحد میں آئے تو راہل گاندھی نے 10دن کے اندر دو لاکھ کا قرض معاف کیا تھا۔ کسی ایک کسان کو ساتھ لے کر چلے، جس کاقرض 10دن میں معاف کیا ہو۔اس ایک نوجوان کو بھی لے کر چلیں،جس کو چار ہزار روپے ملے ہیں اور ایسا نہہں کرتے ہیں تو جھوٹ پولنے کا گناہ جو کانگریس نے کیا ہے۔ تحریر میں معافی نامہ دے۔ مدھیہ پردیش میں راہل گاندھی آئیں تو بتائیں کے کبھی انہیں ہندوستان کہناں ٹوٹا ہوا دیکھا، جس کو جوڑ رہے ہیں۔
مسلمانوں سے بیر نہیں، دہشت گردوں کی خیر نہیں۔۔۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS