لکھنئو: (ایجنسیاں) یوپی میں یوگی سرکار مدارس کے بعد وقف بورڈ کی جائیدادوں کا بھی سروے کرائے گی۔وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے سروے مکمل کرکے ایک ماہ کے اندر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے ہدایت دی ہے کہ وقف بورڈ کی جائیدادوں کو ریونیو ریکارڈ میں درج کیا جائے۔ یہی نہیں ریاست بھر کے 75 اضلاع کی تمام اراضی کو وقف کے نام پر ریکارڈ میں درج کیا جائے۔ اس کے پیچھے حکومت کا مقصدیہ بتایاجارہاہے کہ وقف املاک پر ناجائز قبضے اور فروخت کو روکنا ہے۔ ہدایت کے مطابق یوپی میں ریاست کے تمام اضلاع میں شیعہ اور سنی وقف بورڈ کی جانچ کی جائے گی۔ اس کے ساتھ ہی حکومت نے تمام اضلاع کو 1989 کے محکمہ ریونیو کے سرکاری حکم کو منسوخ کرتے ہوئے ایک ماہ میں تحقیقات مکمل کرنے کی ہدایت دی ہے۔
یوپی میں اب مدارس کے بعد وقف املاک کی جانچ
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS