جاپان میں طوفان کا الرٹ 40 لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر بھیجنے کا حکم

0

270کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آگے بڑھ رہا ہےq 25ہزار گھروں میں بجلی کی سپلائی بند/متعدد ٹرینیں اور 510پروازیں منسوخ
ٹوکیو، (ایجنسیاں) : جاپان کے محکمہ موسمیات نے انتہائی خطرناک طوفان نانماڈول کی وارننگ دی ہے۔ یہ طوفان تیزی سے جاپان کی طرف بڑھ رہا ہے۔ آج یعنی 18 ستمبر کو یہ جاپان کے ساحل سے ٹکرایا، جس کی وجہ سے کیوشو کے جنوبی صوبہہ کاگوشیما میں شدید بارش ہو رہی ہے۔ 40 لاکھ لوگوں کو نکالنے کے احکامات دیے گئے ہیں۔جاپان کی موسمیاتی ایجنسی کے مطابق اس کی وجہ سے کئی مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ، سیلاب آ سکتا ہے۔ اس دوران تیز ہوا اور تیز بارش کا بھی امکان ہے۔
بہت زیادہ نقصان ہو سکتا ہے۔ اس سال جاپان سے ٹکرانے والا یہ 14واں سمندری طوفان ہے۔ ہفتہ کے روز یہ جاپان کے ایک دور افتادہ جزیرے مینامی ڈائتو
سے ٹکرا گیا۔ یہ جزیرہ اوکیناوا جزیرہ سے تقریباً 400 کلومیٹر دور ہے۔ طوفان 270 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آگے بڑھ رہا ہے۔
کاگوشیما انتظامیہ نے کہا کہ خطرے کے پیش نظر تقریباً 25 ہزار گھروں میں بجلی کی سپلائی بند کر دی گئی ہے۔ کئی ٹرینیں اور پروازیں بھی منسوخ کر دی
گئی ہیں۔ لوکل ٹرانسپورٹ بھی فی الحال بند ہے۔ طوفان کو انتہائی خطرناک قرار دیتے ہوئے لوگوں سے محفوظ مقامات پر رہنے کی اپیل کی جا رہی ہے۔ ایک اہلکار
نے بتایا کہ تیز ہوا سے کئی مکانات تباہ ہو سکتے ہیں۔ تقریباً 510 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔اس طوفان کی آمد کے پیش نظر ریلیف اور سکیورٹی ایجنسیوں
کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ جاپان کے محکمہ موسمیات کے سربراہ ریوٹا کورورا نے کہا کہ طوفان کی وجہ سے اونچی لہروں اور ریکارڈ بارش کا امکان ہے۔
اس سے سیلاب کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔اگست-ستمبر کے مہینے کو جاپان کا ٹائفون کا موسم کہا جاتا ہے۔ اس سال کے دوران تقریباً 20 طوفان آتے ہیں جس کی
وجہ سے شدید بارش، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب آتے ہیں۔ 2019 میں جاپان میں سمندری طوفان ہیجیبیس نے تباہی مچا دی تھی جو کہ 70 سال کا بدترین طوفان
تھا۔ اس کے بعد جاپان میں ہیبسکس کی وجہ سے 100 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھا۔ اوساکا کے کانسائی ہوائی اڈہ کو 2021 میں ٹائفون جے بی کی وجہ
سے بند کرنا پڑا تھا۔ اس میں 14 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ 2018 میں مانسون کے موسم میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ میں 200 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے
تھے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس وقت پوری دنیا کو موسمیاتی تبدیلیوں کا سامنا ہے جس کی وجہ سے شدید طوفان اور انتہائی خراب موسم کے واقعات منظر عام
پر آرہے ہیں۔ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث بعض مقامات پر خشک سالی اور بعض مقامات پر شدید سیلاب کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ یہ بہت خطرناک علامات ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS