زلزلہ کی ریختر اسکیل پر شدت7.2،بڑے پیمانے پرتباہی، تائیوان سب سے زیادہ متاثر

0

تائپے، (ایجنسیاں) :تائیوان میں اتوار کو ایک بار پھر زلزلہ کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یہاں دوسری بار زلزلہ آیا
ہے۔ زلزلہ کی شدت ریختر اسکیل پر 7.2 تھی اور اس نے ضلع اجنگ کو متاثر کیا۔ اس سے قبل ہفتہ کو بھی یہاں زلزلہ کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے
تھے۔ زلزلہ جنوب مشرقی تائیوان میں آیا جس کی شدت 6.9 تھی جس کی وجہ سے یہاں ایک عمارت گر گئی تھی اور سڑکیں پھٹ گئی تھیں۔بتایا جاتا ہے کہ
زلزلہ سے کئی مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔ اس کے علاوہ زلزلہ کی وجہ سے ٹرین کی کچھ بوگیاں الٹنے کا واقعہ بھی سامنے آیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہاں
گزشتہ 2 دنوں سے مسلسل زلزلہ کے جھٹکے آ رہے ہیں۔ 7.2 شدت کا یہ زلزلہ 2بجکر12منٹ کے قریب یوجنگ سے 85 کلومیٹر مشرق میں آیا۔ بتایا جا
رہا ہے کہ زلزلہ کا دائرہ تقریباً 10 کلومیٹر تھا۔ اسی دوران تائیوان کے فائر ڈپارٹمنٹ کے مطابق یولی میں ایک عمارت سے 4 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔ تائیوان ریل
انتظامیہ کے مطابق مشرقی تائیوان کے ڈونگلی اسٹیشن پر ٹرین کی 6 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، تاہم فائر بریگیڈ کا کہنا ہے کہ کوئی زخمی نہیں ہوا۔ ایک ہی وقت
میں تقریباً 600 لوگ سینک گال اور لیوشیشی پہاڑی علاقوں میں پھنسے ہوئے ہیں۔ یہاں فائر ڈپارٹمنٹ بلاک شدہ سڑکوں کو کھولنے کی کوشش کر رہا ہے۔اسی
دوران ہفتہ کی شام جنوب مشرقی تائیوان میں زلزلہ کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ خبر رساں ایجنسی اے پی کی رپورٹ کے مطابق ریختر اسکیل پر زلزلہ کی
شدت 6.4 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ سے ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے، تاہم امریکی جیولوجیکل سروے نے زلزلہ کی شدت 6.6
بتائی ہے۔ امریکی جیولوجیکل سروے نے کہا کہ زلزلہ کا مرکز 10 کلومیٹر (6.2 میل) کی گہرائی میں تائیٹنگ کاو¿نٹی میں گوانشان ٹاو¿ن شپ کے قریب
تھا۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دنیا کے 6 ممالک زلزلہ سے لرز اٹھے۔ ہندوستان کی کچھ ریاستوں میں بھی زلزلہ کے جھٹکے محسوس کیے گئے لیکن وہ
تائیوان، جاپان سے زیادہ کمزور تھے۔ تائیوان، جاپان، چین میں حالات بہت خراب ہیں۔ تائیوان میں 6.9 شدت کا زلزلہ آیا۔ زلزلہ کے جھٹکے اتنے شدید تھے کہ
یہاں کی کئی عمارتیں زمین بوس ہوگئیں۔ سڑکوں میں دراڑیں پڑ گئیں۔ کئی پل بھی ٹوٹ گئے۔ اس کے کئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر آ چکے ہیں۔ تائیوان کے علاوہ جاپان
اور چین میں بھی زلزلہ کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ کل سے اب تک صرف ان تینوں ممالک میں 50 سے زائد مرتبہ زلزلہ کے جھٹکے محسوس کیے جا
چکے ہیں۔ تائیوان میں سنامی کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔ ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ زلزلہ کے باعث تائیوان، جاپان اور چین میں شدید بارش ہوسکتی ہے۔
earthquake.usgs.gov کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تائیوان، جاپان، چین، افغانستان، میانمار، ہندوستان (میگھالیہ) میں زلزلہ
کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ سب سے زیادہ خراب حالت تائیوان کی ہے۔ اب تک کی معلومات کے مطابق زلزلہ کے جھٹکے شہر کے شمال میں 50 کلومیٹر
دور مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2 بج کر 44 منٹ پر محسوس کیے گئے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ کا مرکز 10 کلومیٹر نیچے تھا۔ ریختر
اسکیل پر اس کی شدت 6.9 ناپی گئی۔ زلزلے کے جھٹکوں کے درمیان جاپان کے محکمہ موسمیات نے ایک میٹر بلند سنامی کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔
(باقی بہار/جھارکھنڈ صفحہ 2 پر)
ماہرین موسمیات کے مطابق اس سنامی کی وجہ سے جاپان کے جنوبی جزائر کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔ اس کےلئے الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ جاپانی حکام نے
ساحل کے قریب رہنے والے لوگوں سے فوری طور پر انخلا کو کہا ہے۔ تائیوان میں یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ زلزلہ نے تباہی مچائی ہو۔ اس سے پہلے 1999
میں آنے والے زلزلہ نے بھی خوفناک تباہی مچائی تھی۔ تب 2 ہزار سے زیادہ لوگ مر گئے تھے۔ ڈیڑھ لاکھ سے زائد لوگ بے گھر ہو گئے تھے۔ تقریباً 15000
افراد زخمی ہوئے تھے۔ اس کے بعد سال 2016 میں ایک خوفناک زلزلہ آیا تھا۔ اس میں 100 سے زیادہ لوگ مارے گئے۔تائیوان اور جاپان میں گزشتہ 24
گھنٹوں کے دوران 50 سے زائد زلزلہ کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ پورے ملک میں خوف و ہراس ہے۔ لوگ حیران ہیں۔ سرکار نے لوگوں کو محفوظ مقامات
پر منتقل ہونے کو کہا ہے۔ امدادی کام بھی شروع کر دیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS