چھتیس گڑھ کی بجھیا اور ہماچل پردیش کی ہٹی برادری درج فہرست قبائل کی فہرست میں شامل

0

نئی دہلی(یو این آئی) مرکزی کابینہ نے چھتیس گڑھ میں بجھیا برادری کو درج فہرست قبائل کی فہرست میں اور ہماچل پردیش کے سرمور ضلع کے ٹرانس گیری علاقے کی ہٹی برادری کو درج فہرست قبائل کی فہرست میں شامل کرنے کی تجویز کو منظوری دے دی ہے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں کابینہ کی میٹنگ میں اس کی منظوری دی گئی۔ میٹنگ کے بعد قبائلی امور کے مرکزی وزیر ارجن منڈا اور اطلاعات و نشریات کے وزیر انوراگ ٹھاکر نے نامہ نگاروں کو یہ جانکاری دی۔انہوں نے کہا کہ اتراکھنڈ کے جونسر علاقے میں بھی ایسے ہی لوگوں کو یہ درجہ حاصل ہے ۔ یہ ایک تاریخی فیصلہ ہے۔ منڈا نے کہا کہ اڈیشہ اور جھارکھنڈ میں بجھیا برادری کو شیڈول ٹرائب کے زمرے میں رکھا گیا ہے لیکن چھتیس گڑھ میں ایسا نہیں ہے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS