ممبئی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بالترتیب 106.31 اور 94.27 روپے فی لیٹر

0

نئی دہلی: (یو این آئی) بین الاقوامی سطح پر تیل کی قیمتیں 90 ڈالر فی بیرل کے قریب ہونے کے باوجود، گھریلو سطح پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی کمی نہیں ہوئی ہے، جس سے ان کی قیمتیں پیر کو مستحکم رہیں۔
بین الاقوامی سطح پر آج لندن برینٹ 1.40 فیصد گر کر 91.54 ڈالر فی بیرل اور یو ایس کروڈ 1.62 فیصد کے دباؤ کے ساتھ 85.38 ڈالر فی بیرل پررہا۔گھریلو آئل مارکیٹنگ کمپنی بھارت پٹرولیم کے مطابق گھریلو سطح پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ دہلی میں پٹرول 96.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 89.62 روپے فی لیٹر پر برقرار ہے۔ دو ماہ سے زائد عرصے سے تیل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ ممبئی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بالترتیب 106.31 روپے فی لیٹر اور 94.27 روپے فی لیٹر ہیں۔
ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ویلیو ایڈڈ ٹیکس (ویٹ) اور فریٹ چارجز کی بنیاد پر تمام ریاستوں میں مختلف ہوتی ہیں۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے۔

آج ملک کے چار بڑے میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں درج ذیل ہیں:-
شہر………..پٹرول…………ڈیزل
…………………… (روپے فی لیٹر)
دہلی………96.72………89.62
ممبئی …..106.31……..94.27
کولکاتہ ….106.03……..92.76
چنئی ……. 102.63………94.24

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS