یوپی اسمبلی کا مانسون سیشن 19ستمبر سے

0

لکھنئو (یو این آئی) اترپردیش کی گورنر آنندی بین پٹیل نے ریاستی اسمبلی کا مانسون سیشن 19ستمبر سے بلانے کی منظور دے دی ہے۔گورنر کی منظوری پر اسمبلی سکریٹریٹ نے بدھ کو مانسون سیشن کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ اس کے مطابق مانسون سیشن کا آغاز 19ستمبر کو دن 11بجے سے ہوگا۔قابل ذکر ہے کہ منگل کو وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت میں ہوئی کابینہ کی میٹنگ میں اسمبلی کا مانسون سیشن 19ستمبر سے طلب کرنے کی گورنر سے منظوری فراہم کرنے کی تجویز پاس کی گئی تھی۔ اس تجویز کو گورنرآنندی بین پٹیل نے اپنی مہر ثبت کردی ہے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS