یوپی:خشک سالی کا سروے ، لگان وصولی ملتوی

0
https://www.republicworld.com/

لکھنئو، (یو این آئی) اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ریاست میں سوکھے کے حالات سے نبردآزما کسانوں کو راحت دینے کےلئے اہم فیصلہ کرتے ہوئے ریاستی سطح پر سوکھے کے حالات کا سروے کرنے کا آرڈر دیا ہے ۔وزیر اعلیٰ دفتر کے ذرائع نے بدھ کو بتایا کہ ریاست کے سبھی 75اضلاع میں 75ٹیمیں سروے کا کام کریں گی۔ سبھی ڈی ایم کو ایک ہفتے کے اندر سروے رپورٹ بھی دینے کی ہدایت دی گئی ہے ۔اس کام کو ترجیحی بنیاد پر کرنے کی تاکید کرتے ہوئے آرڈر میں کہا گیا ہے کہ اس کام میں لاپرواہی برتنے یا تاخیر ہونے پر متعلقہ ڈی ایم کی جواب دہی طے کی جائے گی۔ قابل ذکر ہے کہ محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق اترپردیش کے 62اضلاع میں اوسط سے کم بارش ہوئی ہے ۔ اس کا سیدھا اثر کسانوں پر پڑا ہے ۔ اس کے پیش نظر قحط زدہ اضلاع میں حکومت نے لگان کی وصولی کو ملتوی کرنے کا بھی آرڈر دیا ہے ۔اس کے علاوہ محکمہ بجلی کو کسانوں کے ٹیوب ویل کے بل کی ادائیگی نہ ہونے پر کنکشن نہ کاٹنے اور ٹیوب ویل کے بلوں کی وصولی کو بھی ملتوی رکھنے کو کہا گیا ہے۔ حکومت نے محکمہ زراعت کو دلہن، تلہن اور سبزی کے بیج کسانوں کو دستیاب کرانے کی ہدایت دیتے ہوئے محکمہ آبپاشی کو سینچائی کے لئے نہروں میں پانی کی دستیابی یقینی کرنے اور محکمہ بجلی کو دیہی علاقوں میں بجلی سپلائی کو بڑھانے کا بھی حکم دیا ہے ۔ تاکہ متاثرہ کسانوں کو راحت مل سکے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS