اوٹاوا: (یو این آئی) کناڈا کے ساسکیچیوان میں چاقو زنی کے کئی واقعات میں 10 افراد ہلاک اور کم از کم 15 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔ رائل کینیڈین ماؤنٹڈ پولیس نے اتوار کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ وسطی کناڈا کے جیمز اسمتھ کری نیشن اور ویلڈن صوبوں میں 13 واقعات کا پتہ چلا ہے اور وہ دو مشتبہ افراد کی تلاش کی جا رہی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے ٹھکانے کا ابھی پتہ نہیں چل سکا ہے۔ پولیس نے کہا کہ ساسکیچیوان میں سبھی کو چوکنا رہنے کی ضرورت ہے، کیونکہ یہ حالیہ برسوں میں دیکھنے میں آنے والے سب سے بڑے اور افسوس ناک واقعات میں سے ایک ہے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS