پٹنہ (ایجنسیاں) : جھارکھنڈ پولیس نے مبینہ دیوگھر سے ٹیک آف کے لیے ایئر ٹریفک کنٹرول (اے ٹی سی) سے زبردستی کلیئرنس لینے کے الزام میں بی جے پی کے ممبرپارلیمنٹ منوج تیواری، نشی کانت دوبے، اوردوبے کے2 بیٹوں اور دیوگھر ایئرپورٹ کے ڈائریکٹر سمیت کل9 لوگوں کے خلاف ایف آئی آردرج کی ہے۔ یہ واقعہ 31 اگست کو پیش آیا۔ دیوگھر ہوائی اڈے پر رات کے وقت پروازوں کے ٹیک آف یا لینڈنگ کی سہولت نہیں ہے، اس کے باوجود ارکان پارلیمنٹ نے دباؤ ڈالا۔ دیوگھر ہوائی اڈے کے سیکورٹی انچارج ڈی ایس پی سمن آنن نے اس کی شکایت کی ۔ دیوگھر ہوائی اڈے کا افتتاح وزیر اعظم نریندر مودی نے جولائی میں کیا تھا۔ ہوائی اڈے پر فی الحال غروب آفتاب سے نصف گھنٹے پہلے تک فلائٹ سروس کی اجازت ہے۔ وزیراعلی ہیمنت سورین کے ذریعہ مبینہ طور پر کان کنی لیز پر لینے کے الزام میں الیکشن کمیشن سے انہیں نااہل قرار دینے کی سفارش کی کے کچھ ہی دنوں بعد جھارکھنڈ میں جاری سیاسی واقعات کے درمیان یہ معاملہ سامنے آیا ۔ ہوائی اڈے کے سیکورٹی انچارج کی طرف سے درج کرائی گئی شکایت میں کہا گیا ہے کہ 31 اگست کو شام 5;25 بجے ممبران پارلیمنٹ اور دیگر مسافر دیوگھر ہوائی اڈے پہنچے۔ وہ سب جہاز کے اندر چلے گئے اور جہاز کا گیٹ بند کردیاگیا۔ کچھ دیر بعد پائلٹ جہاز کا گیٹ کھول کر نیچے اترا اور اے ٹی سی کی طرف جانے لگا۔ اے ٹی سی کنٹرول روم میں پائلٹ نے ٹیک آف کی اجازت کے لیے دباؤ ڈالا۔ کچھ دیر بعد دونوں ارکان پارلیمنٹ اور دیگر مسافر بھی اے ٹی سی کنٹرول روم پہنچ گئے۔ انہوں نے دباؤ ڈالا اور اے ٹی سی کاکلیئرنس مل گیا۔ یکم ستمبر کو سمن آنن کی شکایت پر یکم ستمبر کو کنڈا پولس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ۔ الزام ہے کہ بی جے پی کے دونوں ممبران پارلیمنٹ سمیت دیگر افراد اے ٹی سی کے کمرے میں داخل ہوکرسیکورٹی کے اصولوں کی خلاف ورزی کی۔ انہوں نے عہدیداروں پر ٹیک آف کرنے کے لئے دباؤ ڈالا۔دوسری طرفممبر پارلیمنٹ نشی کانت دوبے نے دیوگھر کے ڈپٹی کمشنر کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے۔ انہوں نے ٹوئٹ کیا ہے کہ یہ ملک قانون سے چلتا ہے، دہلی پولیس نے دیوگھر کے ڈی سی کیخلاف سیکشن 124بی، 353،120بی،441،448،201،506 اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی دفعہ 2/2 کے تحت ایف آئی آر درج کی ہے۔ پولیس نے چارٹرڈ طیارے کے پائلٹ، گوڈا کے ایم پی نشی کانت دوبے، ایم پی منوج تیواری، کنشک کانت دوبے، مہی کانت دوبے، مکیش پاٹھک، دیوتا پانڈے، پنٹو تیواری اور ہوائی اڈے کے ڈائریکٹر سندیپ ڈھینگڑا کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔دیوگھر ایئرپورٹ ایڈوائزری کمیٹی کے چیئرمین اور گوڈاکے ایم پی نشی کانت دوبے نے دیوگھر کے پولیس سپرنٹنڈنٹ کو بھی خط لکھا۔ انہوں نے خط میں کہا ہے کہ میں حکومت ہند کے ضوابط کے تحت دیوگھر ہوائی اڈے کی ایڈوائزری کمیٹی کا چیئرمین ہوں۔ 31 تاریخ کو، میں دہلی کے لیے فلائٹ پکڑنے کے لیے شام 5:15 بجے دیوگھر ہوائی اڈے پر پہنچا۔ میرے ساتھ بی جے پی ایم پی منوج تیواری جی، جو محکمہ شہری ہوا بازی کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین ہیں،وہ بھی تھے۔ ہم سیکورٹی چیک کرنے کے بعد تقریباً 5:25 بجے جہاز کے اندر پہنچے۔ انہوں نے لکھا کہ آپ کی اطلاع کے لیے، پچھلے کچھ دنوں سے دیوگھر ہوائی اڈے پر نائٹ لینڈنگ کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے طیاروں کی نقل و حرکت میں خلل پڑ رہا ہے، جس کا کیس جھارکھنڈ ہائی کورٹ میں زیر التوا ہے۔ اس کیس کی سماعت رواں ماہ ہوگی۔ اس سلسلے میں میں نے ایئرپورٹ ڈائریکٹر سے جانکاری لینے کے لیے ان کے دفتر جانے کا فیصلہ کیا اور ان سے بات کی۔ چونکہ وقت کم تھا، میں نے جلدی سے جانے کا فیصلہ کیا۔ روانگی کے دوران جھارکھنڈ پولیس کے افسران اور ملازمین نے مجھے جانے سے روکا اور میرے دو بیٹوں نے جو میرے چپل اور جوتے لے کر آئے تھے، ان کے ساتھ بدسلوکی کی۔ مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔ اس نے میرے کام میں رکاوٹ ڈالنے کا کام دیوگھر کے ڈپٹی کمشنر منجوناتھ کے کہنے پر کیا۔انہوں نے کہا ہے کہ جھارکھنڈ پولیس کے خلاف بھی مناسب دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جانا چاہیے۔
زبردستی کلیئرنس لینے کا معاملہ :دوبے اور تیواری سمیت 9کیخلاف مقدمہ درج
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS